Tafseer-e-Baghwi - Al-Israa : 63
قَالَ اذْهَبْ فَمَنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ فَاِنَّ جَهَنَّمَ جَزَآؤُكُمْ جَزَآءً مَّوْفُوْرًا
قَالَ : اس نے فرمایا اذْهَبْ : تو جا فَمَنْ : پس جس تَبِعَكَ : تیری پیروی کی مِنْهُمْ : ان میں سے فَاِنَّ : تو بیشک جَهَنَّمَ : جہنم جَزَآؤُكُمْ : تمہاری سزا جَزَآءً : سزا مَّوْفُوْرًا : بھرپور
خدا نے فرمایا (یہاں سے) چلا جا جو شخص ان میں سے تیری پیروی کرے گا تو تم سب کی جزاء جہنم ہے (اور وہ) بری سزا ہے۔
63۔” قال “ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ” اذھب فمن تبعک منھم فان جھنم جزاء کم “ تمہارا بدلہ اور تمہاری اتباع کرنے والوں کا یہی بدلہ ہوگا ۔ ” جزاء موفورا ً “ مکمل بدلہ ، جیسے کہا جاتا ہے ’ ’ وفرتہ او فرہ و فراً “۔
Top