Tafseer-e-Baghwi - Al-Israa : 48
اُنْظُرْ كَیْفَ ضَرَبُوْا لَكَ الْاَمْثَالَ فَضَلُّوْا فَلَا یَسْتَطِیْعُوْنَ سَبِیْلًا
اُنْظُرْ : تم دیکھو كَيْفَ ضَرَبُوْا : کیسی انہوں نے چسپاں کیں لَكَ : تمہارے لیے الْاَمْثَالَ : مثالیں فَضَلُّوْا : سو وہ گمراہ ہوگئے فَلَا يَسْتَطِيْعُوْنَ : پس وہ استطاعت نہیں پاتے سَبِيْلًا : کسی اور راستہ
دیکھو انہوں نے کس کس طرح کی تمہارے بارے میں باتیں بنائی ہیں۔ سو یہ گمراہ ہو رہے ہیں اور راستہ نہیں پاسکتے۔
48۔” انظر “ اے محمد ( خطاب آپ ﷺ کو کہے) ” کیف ضربوا لک الامثال “ اس کا مشابہ ہے۔ ان میں سے بعض نے ان کو شاعر و ساحر اور کاہن اور مجنون کہا ۔ ” فضلوا “ کسی نے ان کو سخت سست کہا ۔ ” فلا یستطیعون سبیلا ً “ وہ سیدھے راستے تک پہنچنے کی طاقت نہیں رکھتے۔
Top