Tafseer-e-Baghwi - Al-Hijr : 70
قَالُوْۤا اَوَ لَمْ نَنْهَكَ عَنِ الْعٰلَمِیْنَ
قَالُوْٓا : وہ بولے اَوَ : کیا لَمْ نَنْهَكَ : ہم نے تجھے منع نہیں کیا عَنِ : سے الْعٰلَمِيْنَ : سارے جہان
وہ بولے کیا ہم نے تم کو سارے جہان (کی حمایت وطرفداری) سے منع نہیں کیا ؟
(70) ” قالو اولم ننھک عن العالمین “ کیا ہم ان کو تمہارے کہنے پر چھوڑ دیں باوجودیکہ ہم تمہیں اس معاملے میں پہلے منع کرچکے ہیں اور بعض نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ کیا ہم نے آپ کو اس بات سے منع نہیں کیا تھا کہ کسی اجنبی خوبصورت کو اپنے شہر میں پناہ نہ دو ۔ ہم تو ان سے جو چاہتے ہیں کریں گے۔
Top