Tafseer-e-Baghwi - Al-Hijr : 6
وَ قَالُوْا یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْ نُزِّلَ عَلَیْهِ الذِّكْرُ اِنَّكَ لَمَجْنُوْنٌؕ
وَقَالُوْا : اور وہ بولے يٰٓاَيُّھَا : اے وہ الَّذِيْ نُزِّلَ : وہ جو کہ اتارا گیا عَلَيْهِ : اس پر الذِّكْرُ : یاد دہانی (قرآن) اِنَّكَ : بیشک تو لَمَجْنُوْنٌ : دیوانہ
اور (کفار) کہتے ہیں کہ اے شخص جس پر نصیحت (کی کتاب) نازل ہوئی ہے تو تو دیوانہ ہے۔
6۔” وقالوا “ مشرکین مکہ کہتے تھے ” یایھا الذین نزل علیہ الذکر “ اس سے مراد قرآن ہے اور اس سے مراد محمد ﷺ ہیں ۔” انک لمجنون “ وہ بطور استہزاء کے کہتے کہ اس شخص پر قرآن اتارا گیا ہے ؟
Top