Tafseer-e-Baghwi - Al-Hijr : 5
مَا تَسْبِقُ مِنْ اُمَّةٍ اَجَلَهَا وَ مَا یَسْتَاْخِرُوْنَ
مَا تَسْبِقُ : نہ سبقت کرتی ہے مِنْ اُمَّةٍ : کوئی امت اَجَلَهَا : اپنا مقررہ وقت وَمَا : اور نہ يَسْتَاْخِرُوْنَ : وہ پیچھے رہتے ہیں
کوئی جماعت اپنی مدت (وفات) سے نہ آگے نکل سکتی ہے نہ پیچھے رہ سکتی ہے۔
5۔” ما تسبق من امۃ اجلھا “ نہ اس کی ہلاکت ہوسکتی ہے وقت سے پہلے۔ ” ومایستاخرون “ ان کی موت نہ پہلے آسکتی ہے اور نہ دیر سے آسکتی ہے۔ بعض نے کہا کہ ان کے عذاب میں جلدی یا تاخیر نہیں ہوسکتی ۔ بعض نے کہا کہ ان کی زندگی کا وقت متعین ہے۔
Top