Tafseer-e-Baghwi - Al-Hijr : 40
اِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِیْنَ
اِلَّا : سوائے عِبَادَكَ : تیرے بندے مِنْهُمُ : ان میں سے الْمُخْلَصِيْنَ : مخلص (جمع)
ہاں ان میں جو تیرے مخلص بندے ہیں (ان پر قابو چلنا مشکل ہے)
40۔” الا عبادک منھم المخلصین “ مومنین کی وہ جماعت جو تیری خالص پیروی اطاعت کریں گے۔ لام کے فتحہ کے ساتھ ہو تو اس کا معنی یہ ہوگا کہ جو شخص توحید کے خالص طور پر اپنائے گا ، اللہ اس کو ہدایت سے سرفرازکرے گا اور اپنے مقرب بندوں میں اس کو شمار کرے گا ۔
Top