Tafseer-e-Baghwi - Al-Hijr : 39
قَالَ رَبِّ بِمَاۤ اَغْوَیْتَنِیْ لَاُزَیِّنَنَّ لَهُمْ فِی الْاَرْضِ وَ لَاُغْوِیَنَّهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ
قَالَ : اس نے کہا رَبِّ : اے میرے رب بِمَآ : جیسا کہ اَغْوَيْتَنِيْ : تونے مجھے گمراہ کیا لَاُزَيِّنَنَّ : تو میں ضرور آراستہ کروں گا لَهُمْ : ان کے لیے فِي الْاَرْضِ : زمین میں وَلَاُغْوِيَنَّهُمْ : اور میں ضرور گمراہ کروں گا ان کو اَجْمَعِيْنَ : سب
(اس نے) کہا پروردگار جیسا تو نے مجھے راستے سے الگ کیا ہے میں بھی زمین میں لوگوں کے لئے (گناہوں کو) آراستہ کر دکھاؤں گا اور سب کو بہکاؤں گا۔
39۔ ’ ’ قال رب بما اغویتنی “ مجھے گمراہ کر ہی دیا ۔ بعض نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اپنی رحمت سے دور کر ہی دیا ۔ ” لا زینین لھم فی الارض “ دنیا کی محبت کو اور گناہوں کو خوب مزین کر کے پیش کر دے گا ۔ ” ولا غوینھم “ ان کو گمراہ کر دے گا ۔” اجمعین “۔
Top