Tafseer-e-Baghwi - Al-Hijr : 35
وَّ اِنَّ عَلَیْكَ اللَّعْنَةَ اِلٰى یَوْمِ الدِّیْنِ
وَّاِنَّ : اور بیشک عَلَيْكَ : تجھ پر اللَّعْنَةَ : لعنت اِلٰى : تک يَوْمِ الدِّيْنِ : روز انصاف
اور تجھ پر قیامت کے دن تک لعنت (برسے گی)
35۔” وان علیک اللعنۃ الی یوم الدین “ کہ آسمان والے ابلیس پر لعنت بھیجتے ہیں جیسے اہل زمین والے اس پر لعنت بھیجتے ہیں ۔ گویا یہ زمین و آسمان دونوں جگہ ملعون ہے۔
Top