Tafseer-e-Baghwi - Al-Hijr : 3
ذَرْهُمْ یَاْكُلُوْا وَ یَتَمَتَّعُوْا وَ یُلْهِهِمُ الْاَمَلُ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ
ذَرْهُمْ : انہیں چھوڑ دو يَاْكُلُوْا : وہ کھائیں وَيَتَمَتَّعُوْا : اور فائدہ اٹھالیں وَيُلْهِهِمُ : اور غفلت میں رکھے انہیں الْاَمَلُ : امید فَسَوْفَ : پس عنقریب يَعْلَمُوْنَ : وہ جان لیں گے
(اے محمد ﷺ ان کو ان کے حال پر رہنے دو کہ کھا لیں اور فائدے اٹھا لیں اور (طول عمل) ان کو (دنیا میں) مشغول کئے رہے۔ عنقریب ان کو اسکا (انجام) معلوم ہوجائے گا۔
3۔” ذرہم “ اے محمد ! ان کافروں کو ” یاکلوا “ یعنی ان کو چھوڑ دو دنیا میں ” ویتمتعوا “ اس کی لذت سے فائدہ اٹھا لیں ۔ ” ویلھھم “ ان کو مشغول رکھے ۔” الامل “ اپنے حصے سے لے لیں ، ایمان و اطاعت سے۔” فسوف یعلمون “ جب قیامت کے دن وارد ہوں گے اور اپنی سزا کا مزہ چکھ لیں گے اور جو کچھ انہوں نے کیا اس کا انجام دیکھ لیں گے ، یہ کافروں کے لیے بطور تہدید اور وعید ہے۔ بعض اہل علم کا قول ہے کہ ان کی تہدید کو رہنے دو اور ” فسوف یعلمون “ دوسری تہدید ہے تو یہاں زندگی میں کہاں عیش ہوسکتی ہے ان دونوں تہدیدوں کے متعلق یہ آیت جہاد کی آیت سے منسوخ ہوگئی۔
Top