Ashraf-ul-Hawashi - As-Saff : 7
وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ الْكَذِبَ وَ هُوَ یُدْعٰۤى اِلَى الْاِسْلَامِ١ؕ وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ
وَمَنْ : اور کون اَظْلَمُ : بڑا ظالم ہے مِمَّنِ افْتَرٰى : اس سے جو گھڑے عَلَي اللّٰهِ الْكَذِبَ : اللہ پر جھوٹ کو وَهُوَ يُدْعٰٓى : حالانکہ وہ بلایا جاتا ہو اِلَى الْاِسْلَامِ : اسلام کی طرف وَاللّٰهُ : اور اللہ لَا يَهْدِي : نہیں ہدایت دیتا الْقَوْمَ الظّٰلِمِيْنَ : ظالم قوم کو
اور اس سے بھڑ کر کون ظالم ہوگا جس کو اسلام لانے کے لئے بلایا جائے وہ اللہ پر الٹا جھوٹا طوفان باندھے1 اور اللہ تعالیٰ بےانصاف لوگوں کو راہ پر نہیں لگاتا
1 یعنی شرک کرے اور اللہ کے لئے بیٹا یا بیوی قرار دے۔
Top