Ashraf-ul-Hawashi - As-Saff : 4
اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الَّذِیْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِهٖ صَفًّا كَاَنَّهُمْ بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ
اِنَّ اللّٰهَ : بیشک اللہ تعالیٰ يُحِبُّ الَّذِيْنَ : محبت رکھتا ہے ان لوگوں سے يُقَاتِلُوْنَ فِيْ : جو جنگ کرتے ہیں۔ میں سَبِيْلِهٖ : اس کے راستے (میں) صَفًّا : صف بستہ ہو کر۔ صف بنا کر كَاَنَّهُمْ بُنْيَانٌ : گویا کہ وہ دیوار ہیں۔ عمارت ہیں مَّرْصُوْصٌ : سیسہ پلائی ہوئی
اللہ ان لوگوں کو چاہتا ہے6 جو اس کی راہ میں اس طرح صف باندھ کر (مضبوطی سے) لڑتے ہیں جیسے سیسہ پلائی ہوئی دیوار7
6 یعنی تم پوچھتے ہو کہ اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب کون لوگ ہیں تو سنو اللہ کو سب سے زیادہ محبوب وہ ہیں جو7 ” جس میں کوئی رخنہ نہیں ہوتا تاکہ دشمن اس میں گھس سکے۔ “
Top