Ashraf-ul-Hawashi - Al-An'aam : 41
بَلْ اِیَّاهُ تَدْعُوْنَ فَیَكْشِفُ مَا تَدْعُوْنَ اِلَیْهِ اِنْ شَآءَ وَ تَنْسَوْنَ مَا تُشْرِكُوْنَ۠   ۧ
بَلْ : بلکہ اِيَّاهُ : اسی کو تَدْعُوْنَ : تم پکارتے ہو فَيَكْشِفُ : پس کھول دیتا ہے (دور کردیتا ہے) مَا تَدْعُوْنَ : جسے پکارتے ہو اِلَيْهِ : اس کے لیے اِنْ : اگر شَآءَ : وہ چاہے وَتَنْسَوْنَ : اور تم بھول جاتے ہو مَا : جو۔ جس تُشْرِكُوْنَ : تم شریک کرتے ہو
(ہرگز دوسرے کسی کو نہیں پکاروگے) بلکہ خاص اللہ تعالیٰ ہی کو پکاروگے پھر اگر وہ چاہے گا تو اس مصیبت کو جس کے لیے پکارتے تھے دور کردے گا اور جنکو تمنے اس کا شریک بنایا تھا ان (سب) کو بھول جاؤ گے (یا چھوڑ دو گے)1
Top