Ashraf-ul-Hawashi - Al-An'aam : 30
وَ لَوْ تَرٰۤى اِذْ وُقِفُوْا عَلٰى رَبِّهِمْ١ؕ قَالَ اَلَیْسَ هٰذَا بِالْحَقِّ١ؕ قَالُوْا بَلٰى وَ رَبِّنَا١ؕ قَالَ فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ۠   ۧ
وَلَوْ : اور اگر (کبھی) تَرٰٓي : تم دیکھو اِذْ وُقِفُوْا : جب وہ کھڑے کئے جائیں گے عَلٰي : پر (سامنے) رَبِّهِمْ : اپنا رب قَالَ : وہ فرمائے گا اَلَيْسَ : کیا نہیں هٰذَا : یہ بِالْحَقِّ : سچ قَالُوْا : وہ کہیں گے بَلٰى : ہاں وَرَبِّنَا : قسم ہمارے رب کی قَالَ : وہ فرمائے گا فَذُوْقُوا : پس چکھو الْعَذَابَ : عذاب بِمَا : اس لیے کہ كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ : تم کفر کرتے تھے
اور (اے پیمبر) اگر تو ان کو اس وقت دیکھے جب اپنے پروردگار کے سامنے ٹھہرائے جائیں گے5 پروردگار فرمائے گا کیا یہ سچ نہیں ہے (یعنی مرے بعد جی اٹھنا) وہ کہیں گے بیشک شچ ہے اپنے پروردگار کی قسم پروردگار فرما دے گا تم جو (دنیا میں اس زندگانی کا) انکار کرتے تھے اب اس کے عذاب کا مزہ چکھو
5 تو ایک عجیب تماشا یا بڑا سانحہ دیکھے گا پہلی آیت میں ان کے انکار حشر ونشر کو بیان کیا تھا اب اس آیت میں قیامت کے دن ان کی حالت کا ذیر ہے۔ ( کبیر )
Top