Ashraf-ul-Hawashi - Al-An'aam : 15
قُلْ اِنِّیْۤ اَخَافُ اِنْ عَصَیْتُ رَبِّیْ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍ
قُلْ : آپ کہ دیں اِنِّىْٓ : بیشک میں اَخَافُ : میں ڈرتا ہوں اِنْ : اگر عَصَيْتُ : میں نافرمانی کروں رَبِّيْ : اپنا رب عَذَابَ : عذاب يَوْمٍ عَظِيْمٍ : بڑا دن
(اے پیغمبر) کہہ دے اگر میں اپنے مالک کی نافرمانی کروں تو مجھے بڑے دن (قیامت کے دن) کے عذاب کا ڈر ہے5
5 آنحضر ﷺ کی زبان مبارک سے اعلان کر واکر دوسروں کو بتایا گیا کہ اگر بفرض محال معصوم اور نیک ترین بندے سے بھی کسی نافرمانی کا ارتکاب ہوجائے تو وہ بھی ہمارے عذاب سے نہیں بچ سکتا پھر دوسرے کے لے کہ کیونکر ممکن ہے کہ تکذیب انبیا ( علیہ السلام) جیسے جرائم کا ارتکان کرنے کے باوجود ہمارے عذاب سے بےفکر ہو کر بیٹھ رہیں۔
Top