Ashraf-ul-Hawashi - Al-Furqaan : 8
اَوْ یُلْقٰۤى اِلَیْهِ كَنْزٌ اَوْ تَكُوْنُ لَهٗ جَنَّةٌ یَّاْكُلُ مِنْهَا١ؕ وَ قَالَ الظّٰلِمُوْنَ اِنْ تَتَّبِعُوْنَ اِلَّا رَجُلًا مَّسْحُوْرًا
اَوْ يُلْقٰٓى : یا ڈالا (اتارا) جاتا اِلَيْهِ : اس کی طرف كَنْزٌ : کوئی خزانہ اَوْ تَكُوْنُ : یا ہوتا لَهٗ جَنَّةٌ : اس کے لیے کوئی باغ يَّاْكُلُ : وہ کھاتا مِنْهَا : اس سے وَقَالَ : اور کہا الظّٰلِمُوْنَ : ظالم (جمع) اِنْ تَتَّبِعُوْنَ : نہیں تم پیروی کرتے اِلَّا : مگر۔ صرف رَجُلًا : ایک آدمی مَّسْحُوْرًا : جادو کا مارا ہوا
یا آسمان سے) ایک5 خزانہ کیوں نہیں اس پر ڈالا گیا یا (خیر یہ بھی نہیں تو) ایک باغ تو اس کا ہوتا جس میں6 سے وہ کھاتا رہتا اور یہ ظالم7 کہتے ہیں تم تو آپ شخص کے تابعدار بن گئے ہو جس پر کسی نے جادو کردیا ہے
5 ۔ جس سے اس کی شان کم از کم قیصر و کسریٰ کی سی تو ہوتی۔ 6 ۔ یعنی اطمینان کی روزی حاصل کرتا اور معاش کیلئے بازاروں کے چکر لگانے سے بچ جاتا۔ 7 ۔ یعنی مسلمانوں سے کہتے ہیں۔
Top