Ashraf-ul-Hawashi - Al-Furqaan : 62
وَ هُوَ الَّذِیْ جَعَلَ الَّیْلَ وَ النَّهَارَ خِلْفَةً لِّمَنْ اَرَادَ اَنْ یَّذَّكَّرَ اَوْ اَرَادَ شُكُوْرًا
وَهُوَ : اور وہی الَّذِيْ جَعَلَ : جس نے بنایا الَّيْلَ : رات وَالنَّهَارَ : اور دن خِلْفَةً : ایک دوسرے کے پیچھے آنیولا لِّمَنْ اَرَادَ : اس کے لیے جو چاہے اَنْ يَّذَّكَّرَ : کہ وہ نصیحت پکڑے اَوْ اَرَادَ : یا چاہے شُكُوْرًا : شکر گزار بننا
اور وہی خدا ہے جس نے اس شخ، ص کے لئے جو (خدا کیقدرتوں میں غور کرنا چاہتا ہے (یا اس کی نعتموں کا) شکر کرنا چاہتا ہے رات اور دن کو ایک کے پیچھے ایک آتے جاتے) بتایا
9 ۔ جیسا کہ دوسری آیت میں ” دائبین “ ( سورة ابراہیم :33) فرمایا ہے۔ یعنی اپنے دستور پر چل رہے ہیں۔ چناچہ جب رات جاتی ہے تو دن آجاتا ہے اور جب دن جاتا ہے تو رات آجاتی ہے۔ یا ” ایک کو ایک کا جانشین بنایا “ یا ” ایک کو ایک کا مخالف بنایا۔ “ یعنی مگر رات تاریک ہے تو دن روشن۔ لفظ ” خلفا “ کے یہ تینوں معنی ہوسکتے ہیں۔
Top