Ashraf-ul-Hawashi - Al-Furqaan : 42
اِنْ كَادَ لَیُضِلُّنَا عَنْ اٰلِهَتِنَا لَوْ لَاۤ اَنْ صَبَرْنَا عَلَیْهَا١ؕ وَ سَوْفَ یَعْلَمُوْنَ حِیْنَ یَرَوْنَ الْعَذَابَ مَنْ اَضَلُّ سَبِیْلًا
اِنْ : قریب تھا كَادَ لَيُضِلُّنَا : کہ وہ ہمیں بہکا دیتا عَنْ اٰلِهَتِنَا : ہمارے معبودوں سے لَوْلَآ : اگر نہ اَنْ صَبَرْنَا : ہم جمے رہتے عَلَيْهَا : اس پر وَسَوْفَ : اور جلد يَعْلَمُوْنَ : وہ جان لیں گے حِيْنَ : جس وقت يَرَوْنَ : وہ دیکھیں گے الْعَذَابَ : عذاب مَنْ اَضَلُّ : کون بدترین گمراہ سَبِيْلًا : راستہ سے
اور (کہتے کیا ہیں یہ شخص تو قریب تھا کہ ہم دیوتائوں سے بہکاوے ایسی ایسی باتیں سمجھائیں12 اگر ہم اپنے دیوتائوں پر جمے رہتے دواہ رہے عقل اور آگے چل کر جب (قیامت کا) عذاب دیکھیں گے تو ان کو معلوم ہوجائیگا کون گمراہ تھا1
12 ۔ یعنی ہمیں نے تعصب اور ہٹ دھرمی سے کام لیا ورنہ اس نے تو ہمیں اس طرح لاجواب کردیا تھا کہ بت پرستی سے ہمارے قدم ڈگمگا گئے تھے۔ 1 ۔ یہ یا وہ لوگ جنہوں نے پیغمبر ﷺ کی پیروی اختیار کی ؟ اس میں ان کے قول کی تردید کی طرف اشارہ ہے۔ (شوکانی)
Top