Ashraf-ul-Hawashi - Al-Israa : 78
اَقِمِ الصَّلٰوةَ لِدُلُوْكِ الشَّمْسِ اِلٰى غَسَقِ الَّیْلِ وَ قُرْاٰنَ الْفَجْرِ١ؕ اِنَّ قُرْاٰنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُوْدًا
اَقِمِ : قائم کریں آپ الصَّلٰوةَ : نماز لِدُلُوْكِ : ڈھلنے سے الشَّمْسِ : سورج اِلٰى : تک غَسَقِ : اندھیرا الَّيْلِ : رات وَ : اور قُرْاٰنَ : قرآن الْفَجْرِ : فجر (صبح) اِنَّ : بیشک قُرْاٰنَ الْفَجْرِ : صبح کا قرآن كَانَ : ہے مَشْهُوْدًا : حاضر کیا گیا
(اے پیغمبر) سورج ڈھلنے سے رات کے اندھیرے تک نماز درستی سے بڑھتا رہ10 اور صبح کی نماز بھی (ادا کر) کیونکہ11 صبح کی نماز میں فرشتے (بھی شریک ہوتے ہیں12
10 یعنی ظہر سے عشا تک چار نمازی اکثر مفسرین نے یہی معنی بیان کئے ہیں بعض نے دلوں کے معنی غروب بھی کئے ہیں۔ البتہ اس پر مفسرین کا اجماع ہے کہ یہاں نماز سے پانچ فرض نمازیں مراد ہیں۔ (شوکانی)11 لفظ معنی ہیں صبح کی قرأت اور صبح کی نماز کو قرأت سے تعبیر کرنا اس بنا پر ہے کہ اس میں عموماً قرأت لمبی ہوتی ہے اور مستحیب ہے اور اس سے نماز میں قرأت کی اہمیت بھی ثابت سے ہوتی ہے اور صحیح احادیث میں یہ بیان ہوا ہے کہ سورة فاتحہ کے بغیر نہیں ہوتی۔ (قرطبی)12 جیسا کہ حیدث میں ہے کہ صبح کی نماز میں رلت اور دن کے فرشتے جمع ہوتے ہیں (بخاری مسلم) آیت میں پانچوں نمازوں کے اوقات کی طرف رہنمائی کردی گئی ہے۔ جبریل نے دو روز عملاً نماز پڑھا کر ان اوقات کی تعیین کردی۔ نماز فجر غلس یعنی تاریکی میں افضل ہے اور عصر کی نماز سوج نہ ہونے سے پہلے پڑھنا ضروری ہے اس کے بعد وقت کر اہت ہے اور اس میں نماز کو منافق کی نماز قرار دیا ہے۔ (ابن کثیر و قرطبی)
Top