Ashraf-ul-Hawashi - Al-Israa : 27
اِنَّ الْمُبَذِّرِیْنَ كَانُوْۤا اِخْوَانَ الشَّیٰطِیْنِ١ؕ وَ كَانَ الشَّیْطٰنُ لِرَبِّهٖ كَفُوْرًا
اِنَّ : بیشک الْمُبَذِّرِيْنَ : فضول خرچ (جمع) كَانُوْٓا : ہیں اِخْوَانَ : بھائی (جمع) الشَّيٰطِيْنِ : شیطان وَكَانَ : اور ہے الشَّيْطٰنُ : شیطان لِرَبِّهٖ : اپنے رب کا كَفُوْرًا : ناشکرا
بےجا اڑانے والے شیطان کے بھائی ہیں8 ہیں شیطان کے دوست اور اس کے تابع ہیں) اور شیطان اپنے مالک کا ناشکرا ہے9
8 اسی ” تبذیر “ کو یہاں سراف فرمایا اور مسرفین کو شیطان کا بھائی قرار دیا۔ کیونکہ جو شخص اپنے ملا کے دیئے ہوئے مال کو اس کی نافرمانی میں خرچ کرتا ہے وہ شیطان ہی کا راستہ اختیار کرتا ہے۔9 یعنی مال بڑی نعمت ہے اللہ کی جس سے خاط رجمع ہو عبادت میں اور درجے بڑھیں بہشت میں اس کو بےجا اڑانا ناشکری ہے۔ (موضح)
Top