Ashraf-ul-Hawashi - Al-Israa : 106
وَ قُرْاٰنًا فَرَقْنٰهُ لِتَقْرَاَهٗ عَلَى النَّاسِ عَلٰى مُكْثٍ وَّ نَزَّلْنٰهُ تَنْزِیْلًا
وَقُرْاٰنًا : اور قرآن فَرَقْنٰهُ : ہم نے جدا جدا کیا لِتَقْرَاَهٗ : تاکہ تم اسے پڑھو عَلَي : پر النَّاسِ : لوگ عَلٰي مُكْثٍ : ٹھہر ٹھہر کر وَّنَزَّلْنٰهُ : اور ہم نے اسے نازل کیا تَنْزِيْلًا : آہستہ آہستہ
اور قرآن کے ہمنے حصے حصے کردیئے4 اس لئے کہ تم اسے ٹھہر ٹھہر کے (ایک ایک دو دو چار چار دن کے فاصلے سی لوگوں کو سنائو اور اسلئے ہم نے اس کو یک دم نہیں اتارا5 آہستہ آہستہ اتارا
4 یعنی اس کی سورتیں اور آیتیں جدا جدا رکھیں5 تاکہ اس کے پڑھنے یاد کرنے اور اس پر عمل کرنے میں آسانی ہو اور اس کے مطالب موقع پر محل کے اعتبار سے ذہن نشین ہوجائیں اور آئندہ کسی آیت کے بےموقع استعمال کی گنجئاش باقی نہ رہے۔
Top