Ashraf-ul-Hawashi - Al-Hijr : 79
فَانْتَقَمْنَا مِنْهُمْ١ۘ وَ اِنَّهُمَا لَبِاِمَامٍ مُّبِیْنٍؕ۠   ۧ
فَانْتَقَمْنَا : ہم نے بدلہ لیا مِنْهُمْ : ان سے وَاِنَّهُمَا : اور بیشک وہ دونوں لَبِاِمَامٍ : راستہ پر مُّبِيْنٍ : کھلے
آخر ہم نے ان سے بدلہ لیا اور یہ دونوں بڑے رستے پر تھیں10 (کھلی سڑک پر)
10 قوم لوط اور اصحاب ایکہ کا علاقہ قریش دن دونوں سے گزر کر شام آتے جاتے تھے۔ مدین اور ایکہ بھی مراد ہوسکتے ہیں۔ (قرطبی)
Top