Ashraf-ul-Hawashi - Al-Hijr : 23
وَ اِنَّا لَنَحْنُ نُحْیٖ وَ نُمِیْتُ وَ نَحْنُ الْوٰرِثُوْنَ
وَاِنَّا : اور بیشک ہم لَنَحْنُ : البتہ ہم نُحْيٖ : زندگی دیتے ہیں وَنُمِيْتُ : اور ہم مارتے ہیں وَنَحْنُ : اور ہم الْوٰرِثُوْنَ : وارث (جمع)
اور ہم ہی لوگوں کو اور تمام جانداروں کو جلاتے ہیں اور مارتے ہیں اور ہم ہی سب کے وارث ہیں6
6 ۔ یعنی سب فنا ہوجائیں گے۔ مال و متاع جو کچھ بچ رہے گا وہ سب اللہ تعالیٰ ہی کا ہے۔ (موضح) ۔
Top