Anwar-ul-Bayan - Al-A'raaf : 202
وَ اِخْوَانُهُمْ یَمُدُّوْنَهُمْ فِی الْغَیِّ ثُمَّ لَا یُقْصِرُوْنَ
وَاِخْوَانُهُمْ : اور ان کے بھائی يَمُدُّوْنَهُمْ : وہ انہیں کھینچتے ہیں فِي : میں الْغَيِّ : گمراہی ثُمَّ : پھر لَا يُقْصِرُوْنَ : وہ کمی نہیں کرتے
اور ان (کفار) کے بھائی انہیں گمراہی میں کھینچے جاتے ہیں (پھر اس میں کسی طرح کی) کوتاہی نہیں کرتے۔
(7:202) اخوانھم۔ میں ہم ضمیر جمع مذکر غائب۔ الشیاطین کی طرف راجع ہے۔ ما قبل میں اگرچہ الشیطان (مفرد) استعمال ہوا ہے۔ لیکن یہاں اس سے مراد جنس شیطان ہے اس لئے یہاں ضمیر جمع لائی گئی ہے۔ یعنی اخوان الشیاطین ۔ وہ گروہ جو متقین کے متضاد ہے۔ یمدونھم۔ یمدون کا فاعل الشیاطین ہے اور ھم ضمیر کا مرجع اخوانھم (اخوان الشیاطین ہے) ۔ الغی۔ اسم فعل۔ گمراہی۔ بدراہی۔ غ و ی مادہ۔ ثم لا یقصرون۔ (انہیں پھر گمراہ کرنے میں وہ کوتاہی نہیں کرتے) مضارع منفی جمع مذکر غائب (باب افعال) اقصار سے وہ باز نہیں رہتے۔ وہ کمی نہیں کرتے ۔ وہ کوتاہی نہیں کرتے۔ اقصر عن الشیء کے معنی ہیں وہ اس چیز سے رک گیا۔
Top