Anwar-ul-Bayan - Al-An'aam : 68
وَ اِذَا رَاَیْتَ الَّذِیْنَ یَخُوْضُوْنَ فِیْۤ اٰیٰتِنَا فَاَعْرِضْ عَنْهُمْ حَتّٰى یَخُوْضُوْا فِیْ حَدِیْثٍ غَیْرِهٖ١ؕ وَ اِمَّا یُنْسِیَنَّكَ الشَّیْطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّكْرٰى مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ
وَاِذَا : اور جب رَاَيْتَ : تو دیکھے الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو کہ يَخُوْضُوْنَ : جھگڑتے ہیں فِيْٓ : میں اٰيٰتِنَا : ہماری آیتیں فَاَعْرِضْ : تو کنارا کرلے عَنْهُمْ : ان سے حَتّٰي : یہانتک کہ يَخُوْضُوْا : وہ مشغول ہو فِيْ : میں حَدِيْثٍ : کوئی بات غَيْرِهٖ : اس کے علاوہ وَاِمَّا : اور اگر يُنْسِيَنَّكَ : بھلا دے تجھے الشَّيْطٰنُ : شیطان فَلَا تَقْعُدْ : تو نہ بیٹھ بَعْدَ : بعد الذِّكْرٰي : یاد آنا مَعَ : ساتھ (پاس) الْقَوْمِ : قوم (لوگ) الظّٰلِمِيْنَ : ظالم (جمع)
اور جب ایسے لوگوں کو دیکھو جو ہماری آیتوں کے بارے میں بےہودہ بکواس کر رہے ہیں تو ان سے الگ ہوجاؤ یہاں تک کہ اور باتوں میں مصروف ہوجائیں اور اگر (یہ بات) شیطان تمہیں بھلا دے تو یاد آنے پر ظالم لوگوں کے ساتھ نہ بیٹھو
(6:68) یخرضون۔ مضارع جمع مذکر غائب۔ خوض سے (باب نصر) وہ مسغول ہوتے ہیں۔ اردو میں غوروخوض استعمال ہوتا ہے۔ لیکن یہاں اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ استہزاء اور طعنا آیات زبانی (قرآن حکیم) پر بحث کرتے ہیں یا نکتہ چینی کے لئے انہیں زیر بحث لاتے ہیں۔ یخرضوا۔ مضارع مجزوم ۔ منصوب حتی کے عمل کی وجہ سے۔ اما۔ ان اور ما سے مرکب ہے۔ کئی معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔ (1) بطور حرف تفصیل۔ جیسے انا ھدینہ السبیل اما شاکراوا ما کفورا (76:3) ہم نے انسان کو راستہ دکھایا اس کے بعد وہ شکر گزار بندہ بنے یا ناشکرا بن جائے۔ (2) شک و ابہام کے موقع پر جیسے جاء اما زید واما عمرو۔ یا تو زید آیا ہے یا عمرو۔ (3) اباحت و تخییر کے لئے ۔ تعلمہ اما الفقہ واما اللغۃ۔ فقہ سیکھ یا لغت ۔ یہاں اگر کے معنی میں ہے۔ ینسینک۔ ینسین مضارع واحد مذکر غائب۔ بانون ثقیلہ ک ضمیر مفعول واحد مذکر حاضر نسی سے وہ تم کو بھلا ہی دے۔ لاتقعد۔ فعل نہی، واحد مذکر حاضر۔ (باب نصر) قعود تو نہ بیٹھ۔ تجھے بیٹھنا نہ چاہیے۔ الذکری۔ نصیحت کرنا۔ ذکر کرنا۔ یاد ۔ پند۔ موعظت۔ ذکر یذکر کا مصدر ہے۔ نصیحت کے معنوں میں آیا ہے ۔ وذکر فان الذکری تنفع المؤمنین (51:55) اور نصیحت مؤمنوں کو نفع دیتی ہے۔ ان ہی معنوں میں یہ اگلی آیت میں استعمال ہوا ہے۔ لیکن یہاں بمعنی یاد آیا ہے۔ یعنی یاد آنے کے بعد۔
Top