Anwar-ul-Bayan - Al-Furqaan : 70
اِلَّا مَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَاُولٰٓئِكَ یُبَدِّلُ اللّٰهُ سَیِّاٰتِهِمْ حَسَنٰتٍ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا
اِلَّا : سوائے مَنْ تَابَ : جس نے توبہ کی وَاٰمَنَ : اور وہ ایمان لایا وَعَمِلَ : اور عمل کیے اس نے عَمَلًا صَالِحًا : نیک عمل فَاُولٰٓئِكَ : پس یہ لوگ يُبَدِّلُ اللّٰهُ : اللہ بدل دے گا سَيِّاٰتِهِمْ : ان کی برائیاں حَسَنٰتٍ : بھلائیوں سے وَكَانَ : اور ہے اللّٰهُ : اللہ غَفُوْرًا : بخشنے والا رَّحِيْمًا : نہایت مہربان
مگر جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور اچھے کام کیے تو ایسے لوگوں کے گناہوں کو خدا نیکیوں سے بدل دے گا اور خدا بخشنے والا مہربان ہے
(25:70) الا حرف استثنائ۔ استثناء متصل ہے اس میں مستثنیٰ من تاب وامن و عمل عملا صالحا (موصول بمعہ اپنے صلہ کے) اور مستثنیٰ منہ ومن یفعل ذلک یلق اثاما ہے الا من ۔۔ صلحا سوائے اس کے جس نے توبہ کرلی۔ ایمان لے آیا۔ اور نیک کام کیا ۔ یا الا بمعنی لیکن ہے جیسا کہ الا من تولی وکفر (88:23) اولئک۔ اسم اشارہ (جمع کیلئے آتا ہے) وہ سب ۔ مشار الیہ وہ افراد جو من تاب وامن وعمل عملا صالحا میں مراد ہیں یبدل۔ مضارع واحد مذکر غائب۔ یبدیل (تفعیل) مصدر ، وہ بدل ڈالے گا۔ سیاتھم۔ مضاف مضاف الیہ۔ یبدل کا مفعول ۔ ان کی برائیاں ۔ ان کے گناہ۔
Top