Anwar-ul-Bayan - Al-Furqaan : 16
لَهُمْ فِیْهَا مَا یَشَآءُوْنَ خٰلِدِیْنَ١ؕ كَانَ عَلٰى رَبِّكَ وَعْدًا مَّسْئُوْلًا
لَهُمْ : ان کے لیے فِيْهَا : اس میں مَا يَشَآءُوْنَ : جو وہ چاہیں گے خٰلِدِيْنَ : ہمیشہ رہیں گے كَانَ : ہے عَلٰي رَبِّكَ : تمہارے رب کے ذمے وَعْدًا : ایک وعدہ مَّسْئُوْلًا : مانگا ہوا
وہاں جو چاہیں گے ان کے لئے میسر ہوگا ہمیشہ اس میں رہیں گے یہ وعدہ خدا کو (پورا کرنا) لازم ہے اور اس لائق ہے کہ مانگ لیا جائے
(25:16) کان میں ضمیر کا مرجع ما یشاء ون ہے۔ وعدا مسئولا۔ یعنی ایسا وعدہ جس کے پورا کرنے کا مطالبہ کیا جاسکتا ہے۔ واجب الادا۔ وعدہ۔ یعنی ایسا وعدہ جو اللہ تعالیٰ نے اس کا پورا کرنا اپنے ذمہ لے لیا ہے اور اس کی صفت یہ ہے لا یخلف المیعاد۔ یہاں اہل جنت کی دو صفات بیان کی گئی ہیں۔ (1) جنت میں ان کو ان کی مرضی کے مطابق ہر شے ملے گی۔ (2) وہ جنت میں ہمیشہ رہیں گے۔
Top