Anwar-ul-Bayan - Al-Baqara : 52
ثُمَّ عَفَوْنَا عَنْكُمْ مِّنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ
ثُمَّ : پھر عَفَوْنَا : ہم نے معاف کردیا عَنْكُمْ : تم سے مِنْ : سے بَعْدِ : بعد ذَٰلِکَ : یہ لَعَلَّكُمْ : تاکہ تم تَشْكُرُوْنَ : احسان مانو
پھر اس کے بعد ہم نے تم کو معاف کردیا تاکہ تم شکر کرو
(2:53) عفونا عنکم ۔ عفونا (الصلۃ عن) ماضی کا صیغہ جمع متکلم ہے۔ عفو (باب نصر) سے مصدر عن کے صلہ کے ساتھ۔ بمعنی معاف کرنا۔ عفا عن ذنبہ اس نے اس کا گناہ معاف کردیا عفا اللہ عنہ اللہ تعالیٰ اس کے گناہ معاف کرے۔ لعلکم۔ لعل عرف مشابہ بالفعل ہے امید یا خوف پر دلالت کرنے کے لئے لایا جاتا ہے اسم کو نصب اور خبر کو رفع دیتا ہے۔ جیسے لعل الساعۃ قریب (42:17) شاید قیامت قریب ہی آپہنچی ہو، کم اسم ہے لعل کا۔ شاید تم۔ تشکرون مضارع جمع مذکر حاضر، شکر وشکرر (باب نصر) مصدر۔ شکر ادا کرنا۔ لعلکم تشکرون شاید کہ تم شکر گزار بن جاؤ۔
Top