Anwar-ul-Bayan - Al-Waaqia : 31
وَّ مَآءٍ مَّسْكُوْبٍۙ
وَّمَآءٍ : اور پانی مَّسْكُوْبٍ : بہتا ہوا۔ اوپر سے نیچے گرتا ہوا
اور چلتا ہوا پانی ہوگا،
مزید فرمایا ﴿ وَّ مَآءٍ مَّسْكُوْبٍۙ0031﴾ کہ اَصْحٰبُ الْيَمِيْنِ کو ماء جاری کی بھی نعمت دی جائے گی۔ صاحب معالم التنزیل لکھتے ہیں کہ یہ پانی برابر زمین پر جاری ہوگا اس میں کھدی ہوئی نہریں، ندی نالے بنے ہوئے نہ ہوں گے جہاں چاہیں گے یہ پانی پہنچ جائے گا۔ ڈول اور رسی کی ضرورت نہ ہوگی۔ (صفحہ 140: ج 4)
Top