Urwatul-Wusqaa - As-Saff : 6
وَ قَدْ نَزَّلَ عَلَیْكُمْ فِی الْكِتٰبِ اَنْ اِذَا سَمِعْتُمْ اٰیٰتِ اللّٰهِ یُكْفَرُ بِهَا وَ یُسْتَهْزَاُ بِهَا فَلَا تَقْعُدُوْا مَعَهُمْ حَتّٰى یَخُوْضُوْا فِیْ حَدِیْثٍ غَیْرِهٖۤ١ۖ٘ اِنَّكُمْ اِذًا مِّثْلُهُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ جَامِعُ الْمُنٰفِقِیْنَ وَ الْكٰفِرِیْنَ فِیْ جَهَنَّمَ جَمِیْعَاۙ
وَقَدْ : اور تحقیق نَزَّلَ : اتار چکا عَلَيْكُمْ : تم پر فِي الْكِتٰبِ : کتاب میں اَنْ : یہ کہ اِذَا سَمِعْتُمْ : جب تم سنو اٰيٰتِ اللّٰهِ : اللہ کی آیتیں يُكْفَرُ : انکار کیا جاتا ہے بِھَا : اس کا وَيُسْتَهْزَاُ : مذاق اڑایا جاتا ہے بِھَا : اس کا فَلَا تَقْعُدُوْا : تو نہ بیٹھو مَعَھُمْ : ان کے ساتھ حَتّٰي : یہانتک کہ يَخُوْضُوْا : وہ مشغول ہوں فِيْ : میں حَدِيْثٍ : بات غَيْرِهٖٓ : اس کے سوا اِنَّكُمْ : یقیناً تم اِذًا : اس صورت میں مِّثْلُھُمْ : ان جیسے اِنَّ : بیشک اللّٰهَ : اللہ جَامِعُ : جمع کرنے والا الْمُنٰفِقِيْنَ : منافق (جمع) وَالْكٰفِرِيْنَ : اور کافر (جمع) فِيْ جَهَنَّمَ : جہنم میں جَمِيْعَۨا : تمام
یہ (منکرین حق) چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور کو اپنے منہ سے بجھا دیں لیکن اللہ اپنے نور (حق) کو پورا کر کے رہے گا خواہ کافروں کو کتنا ہی ناگوار گزرے
وہ اللہ تعالیٰ کے نور کو بجھانا چاہتے ہیں اور اللہ اس کو پورا کرنے والا ہے 8 ؎ مخالفین و معاندین میں یہود ہوں یا نصاریٰ ، مشرکین مکہ ہوں یا اسلام میں داخل ہونے والے منافقین سب کے سب اس معاملہ میں متفق ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی اس روشنی کو بجھا دیں لیکن یہ سب لوگ اپنی کثرت پر نازاں ہیں لیکن وہ کان کھول کر سن لیں کہ ان کی سب کوششیں رائاگیں جائیں گی اور یہ روشنی اپنے شباب کو پہنچے گی اور ضروری ہے کہ اس کی تجلیات سے بجر و بر اور دشت و جبل چمک اٹھیں اور اللہ تعالیٰ کا یہ آخری پیغام دنیا کے گوشہ گوشہ میں پہنچے ۔ وہ سب مل کر بھی اس اللہ تعالیٰ کی روشنی کو ماند نہیں کرسکتے۔ لاریب دین اسلام کے خلاف ساری قوتیں اکٹھی ہو کر بھی اس کو کوئی نقصان نہ پہنچا سکیں لیکن آج یہ بات کہتے ہوئے بھی ہم کو شرم آرہی ہے کہ ہم نے خود اس روشنی سے فائدہ اٹھانا چھوڑ دیا اور دوسروں کے جلائے ہوئے دیوں پر ہم نے انحصار کر کے وہ قومی نقصان کیا جو شاید ہم سے پہلے کوئی قوم بھی نہ کرسکی اس لیے کہ یہ روشنی کسی دوسری قوم کے پاس کب تھی ؟ یہ تو فقط ہماری اس امت وسطی ہی کے لیے رکھی گئی تھی اور ہم ہی کو عطا کی گئی لیکن ہم نے اس کو اس طرح پست ڈال دیا اور اندھیرے میں رہنا پسند کرلیا ، چونکہ یہ آیت پیچھے عروۃ الوثقیٰ ، جلد چہارم سورة التوبہ کی آیت 32 کے طور پر بھی گزر چکی ہے اورو اس کی تفسیر جو اس کی کی گئی ہے اس پر ایک نگاہ ڈال لیں ۔
Top