Aasan Quran - Al-Furqaan : 16
وَ لَقَدْ صَرَّفْنٰهُ بَیْنَهُمْ لِیَذَّكَّرُوْا١ۖ٘ فَاَبٰۤى اَكْثَرُ النَّاسِ اِلَّا كُفُوْرًا
وَلَقَدْ صَرَّفْنٰهُ : اور تحقیق ہم نے اسے تقسیم کیا بَيْنَهُمْ : ان کے درمیان لِيَذَّكَّرُوْا : تاکہ وہ نصیحت پکڑیں فَاَبٰٓى : پس قبول نہ کیا اَكْثَرُ النَّاسِ : اکثر لوگ اِلَّا : مگر كُفُوْرًا : ناشکری
اور ہم اسے ان کے درمیان تقسیم کردیتے ہیں تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں، لیکن اکثر لوگ نا شکری کے بغیر نہیں رہتے،
پھر فرمایا کہ ہم نے پانی کو لوگوں کے درمیان تقسیم کردیا یعنی اس پانی کو حکمت اور مصلحت کے مطابق مختلف مواقع میں پہنچاتے ہیں۔ کبھی کہیں بارش ہوتی ہے کبھی کہیں، کبھی تھوڑی کبھی خوب زیادہ، اس میں عبرت ہے اور نصیحت ہے لیکن لوگ اس سے نصیحت حاصل نہیں کرتے، اکثر لوگوں کا بس یہی کام ہے کہ نا شکری میں لگے رہتے ہیں، یہ نا شکری انسانوں میں عموماً کفر کی حد تک ہے کھاتے ہیں اور پہنتے ہیں اللہ کی پیدا کردہ چیزیں اور عبادت کرتے ہیں دوسروں کی، اور بہت سے لوگوں کی نا شکری کفر کی حد تک تو نہیں لیکن نافرمانی اور معاصی میں لگے رہتے ہیں یہ بھی ناشکری ہے دونوں قسم کی ناشکری کے بارے میں فرمایا (فَاَبٰی اَکْثَرُ النَّاسِ اِِلَّا کُفُوْرًا) (سو اکثر لوگ نا شکری کے بغیر نہ رہے) ۔
Top