Anwar-ul-Bayan - Al-Israa : 53
وَ قُلْ لِّعِبَادِیْ یَقُوْلُوا الَّتِیْ هِیَ اَحْسَنُ١ؕ اِنَّ الشَّیْطٰنَ یَنْزَغُ بَیْنَهُمْ١ؕ اِنَّ الشَّیْطٰنَ كَانَ لِلْاِنْسَانِ عَدُوًّا مُّبِیْنًا
وَقُلْ : اور فرما دیں لِّعِبَادِيْ : میرے بندوں کو يَقُوْلُوا : وہ کہیں الَّتِيْ : وہ جو ھِيَ : وہ اَحْسَنُ : سب سے اچھی اِنَّ : بیشک الشَّيْطٰنَ : شیطان يَنْزَغُ : فساد ڈالتا ہے بَيْنَهُمْ : ان کے درمیان اِنَّ : بیشک الشَّيْطٰنَ : شیطان كَانَ : ہے لِلْاِنْسَانِ : انسان کا عَدُوًّا : دشمن مُّبِيْنًا : کھلا
اور آپ میرے بندوں سے فرما دیجیے کہ وہ ایسی بات کہیں جو بہتر ہو، بلاشبہ شیطان ان کے درمیان فساد ڈلوا دیتا ہے، واقعی شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے
بندوں کو اچھی باتیں کرنے کا حکم، بعض انبیاء بعض انبیاء سے افضل ہیں، اللہ تعالیٰ نے حضرت داؤد (علیہ السلام) کو زبور عطا فرمائی ان آیات میں اول تو نبی اکرم ﷺ کو خطاب کرکے یہ حکم دیا کہ آپ میرے بندوں سے فرما دیں کہ وہی بات کہیں جو بہتر ہو، بہتر کے عموم میں نرمی سے بات کرنا اور خیر خواہی کا طریقہ اختیار کرنا اور حکمت و موعظت کی وہ سب صورتیں داخل ہیں جن سے مخاطب متاثر ہوسکے اور حق قبول کرسکے چونکہ زمانہ نزول قرآن میں مشرکین اور کفار سے باتیں ہوتی رہتی تھیں اور ان لوگوں کی طرف سے بےت کے سوال و جواب بھی ہوتے تھے، جن میں سے اوپر کی آیتوں میں بعض باتوں کا ذکر ہوچکا ہے۔ اور اس سے مسلمانوں کو غصہ آجانے اور اس کی وجہ سے نامناسب صورت حال پیش آجانے کا احتمال تھا اس لیے حکم دیا کہ تبلیغ کرنے میں اچھا طریقہ اختیار کریں سختی بھی نہ ہو بدکلامی بھی نہ ہو جسے (وَ جَادِلْھُمْ بالَّتِیْ ھِیَ اَحْسَنُ ) سے تعبیر فرمایا ہے جو سورة نحل کے آخری رکوع میں ہے وہاں ہم نے حکمت و موعظت کے طریقے بیان کردئیے ہیں۔ پھر فرمایا (اِنَّ الشَّیْطٰنَ یَنْزَغُ بَیْنَھُمْ ) (بلاشبہ شیطان ان کے درمیان فساد ڈال دیتا ہے) یعنی وہ منتظر رہتا ہے کہ کب کسی بات کا بہانہ ملے اور اسے مومنین اور کافرین کے درمیان ایسے بگاڑ کا ذریعہ بنا دے جس سے کافر اور زیادہ بد دل ہوجائیں اور ایمان سے مزید دور ہوتے جائیں۔ قال صاحب الروح ای یفسد ویھیج الشربین المومنین والمشرکین بالمخاشنۃ فلعل ذلک یودی الی تاکد العناد و تمادی الفساد (اِنَّ الشَّیْطٰنَ کَانَ لِلْاِنْسَانِ عَدُوًّا مُّبِیْنًا) (بلاشبہ شیطان انسان کا کھلا ہوا دشمن ہے) جب اس کا یہ حال ہے تو فساد ڈالنے سے کب چوکے گا۔
Top