Al-Quran-al-Kareem - As-Saff : 10
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا هَلْ اَدُلُّكُمْ عَلٰى تِجَارَةٍ تُنْجِیْكُمْ مِّنْ عَذَابٍ اَلِیْمٍ
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ : اے لوگو اٰمَنُوْا : جو ایمان لائے ہو هَلْ اَدُلُّكُمْ : کیا میں رہنمائی کروں تمہاری عَلٰي تِجَارَةٍ : اوپر ایک تجارت کے تُنْجِيْكُمْ : بچائے تم کو مِّنْ عَذَابٍ : عذاب سے اَلِيْمٍ : دردناک
اے لوگو جو ایمان لائے ہو ! کیا میں تمہاری ایسی تجارت کی طرف رہنمائی کروں جو تمہیں دردناک عذاب سے بچا لے ؟
یٰٓـاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا ھَلْ اَدُلُّکُمْ عَلٰی تِجَارَۃٍ۔۔۔۔۔: یہی مضمون ایک اور انداز میں سورة ٔ توبہ (111) میں بیان ہوا ہے ، تفسیر ہاں ملاحظہ فرمائیں۔ یہاں ایمان و جہاد عذاب الیم سے نجات کی بشارت سنائی ہے ، جب کہ سورة ٔ توبہ (38، 39) میں ترک جہادپر عذاب الیم کی وعید سنائی ہے۔
Top