Al-Quran-al-Kareem - Al-Waaqia : 20
وَ فَاكِهَةٍ مِّمَّا یَتَخَیَّرُوْنَۙ
وَفَاكِهَةٍ : اور پھل مِّمَّا يَتَخَيَّرُوْنَ : اس میں سے جو وہ چن لیں گے
اور ایسے پھل لے کر جنھیں وہ پسند کرتے ہیں۔
وَ فَاکِہَۃٍ مِّمَّا یَتََََخَیَّرُوْنَ ”فَاکِہَۃٍ“ کا عطف ”باکواب“ پر ہے ، یعنی سونے سے بنے ہوئے تختوں پر آمنے سامنے ٹیک لگا کر بیٹھے ہوئے جنتوں پر ”والدین مخلدون“ شراب کے جام اور ان کے پسند کردہ پھل اور ان کی خواہش کے مطابق پرندوں کا گوشت لے کر چکر لگا رہے ہوں گے۔ خدمت گاروں کے پھل لا کر پیش کرنے میں جو لطف ہے وہ بھی انہیں حاصل ہوگا اور اپنے ہاتھوں سے توڑ کر کھانا چاہیں گے تو وہ بھی انہیں ہر وقت میسر ہوگا، جیسا کہ فرمایا :(وجنا الجنتین دان) (الرحمن : 54)”اور دونوں باغوں کا پھل قریب ہے“۔ اور فرمایا (قطوفھا دانیۃ) (الحاقۃ : 123)”جس کے میوے قریب ہوں گے“۔”فاکھۃ“ کے معنی کے لیے دیکھئے سورة ٔ صافات (42)
Top