بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
Al-Quran-al-Kareem - Al-Waaqia : 1
اِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُۙ
اِذَا وَقَعَتِ : جب واقع ہوجائے گی الْوَاقِعَةُ : واقع ہونے والی (قیامت)
جب وہ واقع ہونے والی واقع ہوگی۔
اِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَۃُ :”الواقعۃ“ قیامت کے ناموں میں سے ایک نام ہے ، جیسے ”الطامۃ ، الازفعۃ، ”لضاحۃ“ اور ”القارعۃ“ اس کے نام ہیں۔ ان میں ’ ’ تائ“ مبالغہ کے لیے ہے۔ اس کا نام ”الواقعۃ“ اس کے یقینی ہونے کی وجہ سے رکھا گیا ہے ، کیونکہ وہ ہر حال میں ہو کر رہنے والی ہے۔ یعنی جب قیامت قائم ہوگی، جیسا کہ سورة ٔ حاقہ میں ہے :(فَاِذَا نُفِخَ فِی الصُّوْرِ نَفْخَۃٌ وَّاحِدَۃٌ وَّ حُمِلَتِ الْاَرْضُ وَالْجِبَالُ فَدُکَّتَا دَکَّۃً وَّاحِدَۃً فَیَوْمَئِذٍ وَّقَعَتِ الْوَاقِعۃَُ) (الحاقۃ : 13 تا 15)”پس جب صور میں پھونکا جائے گا ، ایک بار پھونکنا۔ اور زمین اور پہاڑوں کو اٹھایا جائے گا ، پس دونوں ٹکرا دیئے جائیں گے ، ایک بار ٹکرا دینا ، تو اس دن ہونے والی ہوجائے گی“۔
Top