Ahsan-ul-Bayan - Az-Zumar : 50
قَدْ قَالَهَا الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَمَاۤ اَغْنٰى عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ
قَدْ قَالَهَا : یقینا یہ کہا تھا الَّذِيْنَ : جو لوگ مِنْ : سے قَبْلِهِمْ : ان سے پہلے فَمَآ اَغْنٰى : تو وہ نہ دور کیا عَنْهُمْ : ان سے مَّا : جو كَانُوْا يَكْسِبُوْنَ : وہ کرتے تھے
ان سے اگلے بھی یہی بات کہہ چکے ہیں پس ان کی کاروائی ان کے کچھ کام نہ آئی (1
50۔ 1 جس طرح قارون نے بھی کہا تھا، لیکن بالاآخر وہ اپنے خزانوں سمیت زمین میں دھنسا دیا گیا۔ فما اغنی میں ما استفہامیہ بھی ہوسکتا ہے اور نافیہ بھی دونوں طرح معنی صحیح ہے۔
Top