احسن البیان

Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 57

  1. وَ ظَلَّلْنَا عَلَیْكُمُ الْغَمَامَ وَ اَنْزَلْنَا عَلَیْكُمُ الْمَنَّ وَ السَّلْوٰى١ؕ كُلُوْا مِنْ طَیِّبٰتِ مَا رَزَقْنٰكُمْ١ؕ وَ مَا ظَلَمُوْنَا وَ لٰكِنْ كَانُوْۤا اَنْفُسَهُمْ یَظْلِمُوْنَ﴿57﴾

    1. وَظَلَّلْنَااور ہم نے سایہ کیا
    2. عَلَيْكُمُتم پر
    3. الْغَمَامَبادل
    4. وَاَنْزَلْنَااور ہم نے اتارا
    5. عَلَيْكُمُتم پر
    6. الْمَنَّ وَالسَّلْوٰىمن اور سلوا
    7. كُلُوْاتم کھاؤ
    8. مِنْ ۔ طَيِّبَاتِسے۔ پاک
    9. مَا رَزَقْنَاكُمْجو ہم نے تمہیں دیں
    10. وَ مَاظَلَمُوْنَااور انہوں نے ہم پر ظلم نہیں کیا
    11. وَلَٰكِنْلیکن
    12. کَانُوْاتھے
    13. اَنْفُسَهُمْاپنی جانیں
    14. يَظْلِمُوْنَوہ ظلم کرتے تھے
Translation · Ahsan-ul-Bayan
اور ہم نے تم پر بادل کا سایہ کیا اور تم پر من و سلوا اتارا (1) (اور کہہ دیا) کہ ہماری دی ہوئی پاکیزہ چیزیں کھاؤ ' اور انہوں نے ہم پر ظلم نہیں کیا، البتہ وہ خود اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan

57۔ 1 اکثر مفسرین کے نزدیک یہ مصر اور شام کے درمیان میدان تیہ کا واقعہ ہے۔ جب انہوں نے حکم الٰہی عمالقہ کی بستی میں داخل ہونے سے انکار کردیا اور بطور سزا بنو اسرائیل چالیس سال تک تیہ کے میدان میں پڑے رہے۔ بعض کے نزدیک یہ تخصیص صحیح نہیں۔ یہ صحرائے سینا میں اترنے کے بعد جب سب سے پہلے پانی اور کھانے کا مسئلہ درپیش آیا تو اسی وقت یہ انتظام کیا گیا۔

58۔ 1 بعض کے نزدیک اوس جو درخت اور پتھر پر گرتی شہد کی طرح میٹھی ہوتی اور خشک ہو کر گوند کی طرح ہوجاتی۔ بعض کے نزدیک شہد یا میٹھا پانی ہے۔ بخاری و مسلم وغیرہ میں حدیث ہے کھمبی مَن کی اس قسم سے ہے جو حضرت موسیٰ ؑ پر نازل ہوئی، اس کا مطلب یہ ہے جس طرح بنی اسرائیل کو وہ کھانا بلادقت پہنچ جاتا تھا اسی طرح کھمبی بغیر کسی کے بوئے کے پیدا ہوجاتی ہے۔ سلوا بٹیر یا چڑیا کی طرح کا ایک پرندہ تھا جسے ذبح کر کے کھالیتے تھے۔ (فتح القدیر)