احسن البیان
Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 36
فَاَزَلَّهُمَا الشَّیْطٰنُ عَنْهَا فَاَخْرَجَهُمَا مِمَّا كَانَا فِیْهِ١۪ وَ قُلْنَا اهْبِطُوْا بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ١ۚ وَ لَكُمْ فِی الْاَرْضِ مُسْتَقَرٌّ وَّ مَتَاعٌ اِلٰى حِیْنٍ﴿36﴾
- فَاَزَلَّهُمَاپھر ان دونوں کو پھسلایا
- الشَّيْطَانُشیطان
- عَنْهَااس سے
- فَاَخْرَجَهُمَاپھر انہیں نکلوا دیا
- مِمَّا ۔ کَانَاسے جو۔ وہ تھے
- فِیْهِاس میں
- وَقُلْنَااور ہم نے کہا
- اهْبِطُوْاتم اتر جاؤ
- بَعْضُكُمْتمہارے بعض
- لِبَعْضٍبعض کے
- عَدُوْدشمن
- وَلَكُمْاور تمہارے لیے
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- مُسْتَقَرٌّٹھکانہ
- وَمَتَاعٌاور سامان
- اِلٰى۔ حِیْنٍتک۔ وقت
Translation · Ahsan-ul-Bayan
لیکن شیطان نے ان کو بہکا کر وہاں سے نکلوا دیا (1) اور ہم نے کہہ دیا کہ اتر جاؤ تم ایک دوسرے کے دشمن ہو (2) اور ایک وقت مقرر تک تمہارے لئے زمین میں ٹھہرنا اور فائدہ اٹھانا ہے۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan
36۔ 1 شیطان نے جنت میں داخل ہو کر روبرو انہیں بہکایا یا وسوسہ اندازی کے ذریعے سے اس کی بابت کوئی وضاحت نہیں۔ تاہم یہ واضح ہے جس طرح سجدے کے حکم کے وقت اس نے حکم الٰہی کے مقابلے میں قیاس سے کام لے کر سجدے سے انکار کیا اسی طرح اس موقع پر اللہ تعالیٰ کے حکم (وَلَا تَقْرَبَا) کی تاویل کر کے حضرت آدم ؑ کو پھسلانے میں کامیاب ہوگیا جس کی تفصیل سورة اعراف میں آئے گی۔ گویا حکم الٰہی کے مقابلے میں قیاس اور نص کا ارتکاب بھی سب سے پہلے شیطان نے کیا۔
36۔ 2 مراد آدم ؑ اور شیطان ہیں جو ایک دوسرے کے دشمن ہیں۔