Ahsan-ul-Bayan - Al-Hijr : 64
وَ اَتَیْنٰكَ بِالْحَقِّ وَ اِنَّا لَصٰدِقُوْنَ
وَاَتَيْنٰكَ : اور ہم تمہارے پاس آئے ہیں بِالْحَقِّ : حق کے ساتھ وَاِنَّا : اور ہم بیشک لَصٰدِقُوْنَ : البتہ سچے
ہم تیرے پاس (صریح) حق لائے ہیں اور ہیں بھی بالکل سچے (1
64۔ 1 اس صریح حق سے عذاب مراد ہے جس کے لئے وہ بھیجے گئے تھے، اس لئے انہوں نے کہا ہم ہیں بھی بالکل سچے۔ یعنی عذاب کی جو بات ہم کر رہے ہیں۔ اس میں سچے ہیں۔ اب اس قوم کی تباہی کا وقت بالکل قریب آپہنچا ہے۔
Top