آسان قرآن
Aasan Quran · 5. Al-Maaida · Ayah 3
حُرِّمَتْ عَلَیْكُمُ الْمَیْتَةُ وَ الدَّمُ وَ لَحْمُ الْخِنْزِیْرِ وَ مَاۤ اُهِلَّ لِغَیْرِ اللّٰهِ بِهٖ وَ الْمُنْخَنِقَةُ وَ الْمَوْقُوْذَةُ وَ الْمُتَرَدِّیَةُ وَ النَّطِیْحَةُ وَ مَاۤ اَكَلَ السَّبُعُ اِلَّا مَا ذَكَّیْتُمْ١۫ وَ مَا ذُبِحَ عَلَى النُّصُبِ وَ اَنْ تَسْتَقْسِمُوْا بِالْاَزْلَامِ١ؕ ذٰلِكُمْ فِسْقٌ١ؕ اَلْیَوْمَ یَئِسَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ دِیْنِكُمْ فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَ اخْشَوْنِ١ؕ اَلْیَوْمَ اَكْمَلْتُ لَكُمْ دِیْنَكُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَیْكُمْ نِعْمَتِیْ وَ رَضِیْتُ لَكُمُ الْاِسْلَامَ دِیْنًا١ؕ فَمَنِ اضْطُرَّ فِیْ مَخْمَصَةٍ غَیْرَ مُتَجَانِفٍ لِّاِثْمٍ١ۙ فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ﴿3﴾
- حُرِّمَتْحرام کردیا گیا
- عَلَيْكُمُتم پر
- الْمَيْتَةُمردار
- وَالدَّمُاور خون
- وَلَحْمُ الْخِنْزِيْرِاور سور کا گوشت
- وَمَآاور جو۔ جس
- اُهِلَّپکارا گیا
- لِغَيْرِ اللّٰهِاللہ کے سوا
- بِهٖاس پر
- وَاور
- الْمُنْخَنِقَةُگلا گھونٹنے سے مرا ہوا
- وَالْمَوْقُوْذَةُاور چوٹ کھا کر مرا ہوا
- وَالْمُتَرَدِّيَةُاور گر کر مرا ہوا
- وَالنَّطِيْحَةُاور سینگ مارا ہوا
- وَمَآاور جو۔ جس
- اَ كَلَکھایا
- السَّبُعُدرندہ
- اِلَّا مَامگر جو
- ذَكَّيْتُمْتم نے ذبح کرلیا
- وَمَااور جو
- ذُبِحَذبح کیا گیا
- عَلَي النُّصُبِتھانوں پر
- وَاَنْاور یہ کہ
- تَسْتَقْسِمُوْاتم تقسیم کرو
- بِالْاَزْلَامِتیروں سے
- ذٰلِكُمْیہ
- فِسْقٌگناہ
- اَلْيَوْمَآج
- يَئِسَمایوس ہوگئے
- الَّذِيْنَ كَفَرُوْاجن لوگوں نے کفر کیا (کافر) سے
- مِنْسے
- دِيْنِكُمْتمہارا دین
- فَلَا تَخْشَوْهُمْسو تم ان سے نہ ڈرو
- وَاخْشَوْنِاور مجھ سے ڈرو
- اَلْيَوْمَآج
- اَكْمَلْتُمیں نے مکمل کردیا
- لَكُمْتمہارے لیے
- دِيْنَكُمْتمہارا دین
- وَاَتْمَمْتُاور پوری کردی
- عَلَيْكُمْتم پر
- نِعْمَتِيْاپنی نعمت
- وَرَضِيْتُاور میں نے پسند کیا
- لَكُمُتمہارے لیے
- الْاِسْلَامَاسلام
- دِيْنًادین
- فَمَنِپھر جو
- اضْطُرَّلاچار ہوجائے
- فِيْمیں
- مَخْمَصَةٍبھوک
- غَيْرَنہ
- مُتَجَانِفٍمائل ہو
- لِّاِثْمٍگناہ کی طرف
- فَاِنَّ اللّٰهَتو بیشک اللہ
- غَفُوْرٌبخشنے والا
- رَّحِيْمٌمہربان
6: جاہلیت کے زمانے میں ایک طریقہ یہ تھا کہ ایک مشترک اونٹ ذبح کر کے اس کا گوشت قرعہ اندازی کے ذریعے تقسیم کرتے تھے اور قرعہ اندازی کا طریقہ یہ ہوتا تھا کہ مختلف تیروں پر حصوں کے نام لکھ کر ایک تھیلے میں ڈال دیتے تھے، پھر جس شخص کے نام جو حصہ نکل آیا، اسے گوشت میں سے اتنا حصہ دے دیا جاتا تھا، اور کسی کے نام پر کوئی ایسا تیر نکل آیا جس پر کوئی حصہ مقرر نہیں ہے تو اس کو کچھ بھی نہیں ملتا تھا۔ اسی طرح ایک اور طریقہ یہ تھا کہ جب کسی اہم معاملے کا فیصلہ کرنا ہوتا تو تیروں کے ذریعے فال نکالتے تھے۔ اور اس فال میں جو بات نکل آئے اس کی پیروی لازم سمجھتے تھے۔ ان تمام طریقوں کو آیت کریمہ نے ناجائز قرار دیا ہے، کیونکہ پہلی صورت میں یہ جوا ہے، اور دوسری صورت میں یا علم غیب کا دعویٰ ہے، یا کسی معقول وجہ کے بغیر کسی بات کو لازم سمجھنے کی خرابی ہے۔ بعض حضرات نے آیت کا ترجمہ اس طرح کیا ہے کہ : اور یہ بات بھی (تمہارے لیے حرام ہے) کہ تم تیروں سے قسمت کا حال معلوم کرو۔ یہ دوسرے طریقے کی طرف اشارہ ہے اور آیت کے الفاظ میں اس ترجمے کی بھی گنجائش ہے۔
7: صحیح احادیث میں آیا ہے کہ یہ آیت حجۃ الوداع کے موقع پر نازل ہوئی تھی۔