آسان قرآن
Aasan Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 25
وَ مَنْ لَّمْ یَسْتَطِعْ مِنْكُمْ طَوْلًا اَنْ یَّنْكِحَ الْمُحْصَنٰتِ الْمُؤْمِنٰتِ فَمِنْ مَّا مَلَكَتْ اَیْمَانُكُمْ مِّنْ فَتَیٰتِكُمُ الْمُؤْمِنٰتِ١ؕ وَ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِاِیْمَانِكُمْ١ؕ بَعْضُكُمْ مِّنْۢ بَعْضٍ١ۚ فَانْكِحُوْهُنَّ بِاِذْنِ اَهْلِهِنَّ وَ اٰتُوْهُنَّ اُجُوْرَهُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ مُحْصَنٰتٍ غَیْرَ مُسٰفِحٰتٍ وَّ لَا مُتَّخِذٰتِ اَخْدَانٍ١ۚ فَاِذَاۤ اُحْصِنَّ فَاِنْ اَتَیْنَ بِفَاحِشَةٍ فَعَلَیْهِنَّ نِصْفُ مَا عَلَى الْمُحْصَنٰتِ مِنَ الْعَذَابِ١ؕ ذٰلِكَ لِمَنْ خَشِیَ الْعَنَتَ مِنْكُمْ١ؕ وَ اَنْ تَصْبِرُوْا خَیْرٌ لَّكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ۠ع﴿25﴾
- وَمَنْاور جو
- لَّمْ يَسْتَطِعْنہ طاقت رکھے
- مِنْكُمْتم میں سے
- طَوْلًامقدور
- اَنْ يَّنْكِحَکہ نکاح کرے
- الْمُحْصَنٰتِبیبیاں
- الْمُؤْمِنٰتِمومن (جمع)
- فَمِنْتو۔ سے
- مَّاجو
- مَلَكَتْ اَيْمَانُكُمْتمہارے ہاتھ مالک ہوجائیں
- مِّنْسے
- فَتَيٰتِكُمُتمہاری کنیزیں
- الْمُؤْمِنٰتِمومن۔ مسلمان
- وَاللّٰهُاور اللہ
- اَعْلَمُخوب جانتا ہے
- بِاِيْمَانِكُمْتمہارے ایمان کو
- بَعْضُكُمْتمہارے بعض
- مِّنْسے
- بَعْضٍبعض (ایک دوسرے سے
- فَانْكِحُوْھُنَّسو ان سے نکاح کرو تم
- بِاِذْنِاجازت سے
- اَھْلِهِنَّان کے مالک
- وَاٰتُوْھُنَّاور ان کو دو
- اُجُوْرَھُنَّان کے مہر
- بِالْمَعْرُوْفِدستور کے مطابق
- مُحْصَنٰتٍقید (نکاح) میں آنے والیاں
- غَيْرَنہ کہ
- مُسٰفِحٰتٍمستی نکالنے والیاں
- وَّلَااور نہ
- مُتَّخِذٰتِآشنائی کرنے والیاں
- اَخْدَانٍچوری چھپے
- فَاِذَآپس جب
- اُحْصِنَّنکاح میں آجائیں
- فَاِنْپھر اگر
- اَتَيْنَوہ کریں
- بِفَاحِشَةٍبےحیائی
- فَعَلَيْهِنَّتو ان پر
- نِصْفُنصف
- مَاجو
- عَلَيپر
- الْمُحْصَنٰتِآزاد عورتیں
- مِنَسے
- الْعَذَابِعذاب (سزا)
- ذٰلِكَیہ
- لِمَنْاس کے لیے جو
- خَشِيَڈرا
- الْعَنَتَتکلیف (زنا)
- مِنْكُمْتم میں سے
- وَاَنْاور اگر
- تَصْبِرُوْاتم صبرو کرو
- خَيْرٌبہتر
- لَّكُمْتمہارے لیے
- وَاللّٰهُاور اللہ
- غَفُوْرٌبخشنے والا
- رَّحِيْمٌرحم کرنے والا
22: چونکہ آزاد عورتوں کا مہر عام طور پر زیادہ ہوتا تھا اور باندیوں کا مہر کم، اس لئے ایک طرف تو حکم یہ دیا گیا ہے کہ باندیوں سے نکاح اسی وقت کیا جائے جب آزاد عورتوں سے نکاح کی استطاعت نہ ہو، دوسری طرف یہ ہدایت دی گئی ہے کہ جب کسی باندی سے نکاح کی نوبت آجائے توپھرمحض اس کے باندی ہونے کی وجہ سے اس کو حقیر سمجھنا درست نہیں، کیونکہ فضیلت کا اصل دارومدار تقوی پر ہے، اور اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتے ہیں کہ کس کی ایمانی حالت زیادہ مضبوط ہے ورنہ اولاد آدم ہونے کے لحاظ سے سب ایک دوسرے کے برابر ہیں۔
23: آزاد عورتیں اگر غیر شادی شدہ ہوں تو ان کے لیے زنا کی سزا سو کوڑے ہیں، جس کا ذکر سورة نور کی دوسری آیت میں آیا ہے۔ زیر نظر آیت میں باندیوں کے لیے اس کی آدھی سزا یعنی پچاس کوڑے مقرر فرمائی گئی ہے۔