آسان قرآن
Aasan Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 176
یَسْتَفْتُوْنَكَ١ؕ قُلِ اللّٰهُ یُفْتِیْكُمْ فِی الْكَلٰلَةِ١ؕ اِنِ امْرُؤٌا هَلَكَ لَیْسَ لَهٗ وَلَدٌ وَّ لَهٗۤ اُخْتٌ فَلَهَا نِصْفُ مَا تَرَكَ١ۚ وَ هُوَ یَرِثُهَاۤ اِنْ لَّمْ یَكُنْ لَّهَا وَلَدٌ١ؕ فَاِنْ كَانَتَا اثْنَتَیْنِ فَلَهُمَا الثُّلُثٰنِ مِمَّا تَرَكَ١ؕ وَ اِنْ كَانُوْۤا اِخْوَةً رِّجَالًا وَّ نِسَآءً فَلِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْاُنْثَیَیْنِ١ؕ یُبَیِّنُ اللّٰهُ لَكُمْ اَنْ تَضِلُّوْا١ؕ وَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ۠ع﴿176﴾
- يَسْتَفْتُوْنَكَآپ سے حکم دریافت کرتے ہیں
- قُلِکہ دیں
- اللّٰهُاللہ
- يُفْتِيْكُمْتمہیں حکم بتاتا ہے
- فِي الْكَلٰلَةِکلالہ (کے بارہ) میں
- ِاِنِاگر
- امْرُؤٌاکوئی مرد
- هَلَكَمرجائے
- لَيْسَنہ ہو
- لَهٗ وَلَدٌاس کی کوئی اولاد
- وَّلَهٗٓاور اس کی ہو
- اُخْتٌایک بہن
- فَلَهَاتو اس کے لیے
- نِصْفُنصف
- مَا تَرَكَجو اس نے چھوڑا (ترکہ)
- وَهُوَاور وہ
- يَرِثُهَآاس کا وارث ہوگا
- اِنْاگر
- لَّمْ يَكُنْنہ ہو
- لَّهَااس کا
- وَلَدٌکوئی اولاد
- فَاِنْپھر اگر
- كَانَتَاہوں
- اثْنَتَيْنِدو بہنیں
- فَلَهُمَاتو ان کے لیے
- الثُّلُثٰنِدو تہائی
- مِمَّااس سے جو
- تَرَكَاس نے چھوڑا (ترکہ)
- وَاِنْاور اگر
- كَانُوْٓاہوں
- اِخْوَةًبھائی بہن
- رِّجَالًاکچھ مرد
- وَّنِسَآءًاور کچھ عورتیں
- فَلِلذَّكَرِتو مرد کے لیے
- مِثْلُبرابر
- حَظِّحصہ
- الْاُنْثَيَيْنِدو عورت
- يُبَيِّنُکھول کر بیان کرتا ہے
- اللّٰهُاللہ
- لَكُمْتمہارے لیے
- اَنْ تَضِلُّوْاتاکہ بھٹک نہ جاؤ
- وَاللّٰهُاور اللہ
- بِكُلِّہر
- شَيْءٍچیز
- عَلِيْمٌجاننے والا
Translation · Aasan Quran
(اے پیغمبر) لوگ تم سے) کلالہ کا حکم) پوچھتے ہیں۔ کہہ دو کہ اللہ تمہیں کلالہ (96) کے بارے میں حکم بتاتا ہے، اگر کوئی شخص اس حال میں مرجائے کہ اس کی اولاد نہ ہو، اور اس کی ایک بہن ہو تو وہ اس کے ترکے میں سے آدھے کی حق دار ہوگی۔ اور اگر اس بہن کی اولاد نہ ہو (اور وہ مرجائے، اور اس کا بھائی زندہ ہو تو وہ اس بہن کا وارث ہوگا۔ اور اگر بہنیں دو ہوں تو بھائی کے ترکے سے وہ دو تہائی کی حق دار ہوں گی۔ اور اگر (مرنے والے کے) بھائی بھی ہوں اور بہنیں بھی تو ایک مرد کو دو عورتوں کے برابر حصہ ملے گا۔ اللہ تمہارے سامنے وضاحت کرتا ہے تاکہ تم گمراہ نہ ہو، اور اللہ ہر چیز کا پورا علم رکھتا ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
96: کلالہ اس شخص کو کہتے ہیں جس کے انتقال کے وقت نہ اس کا باپ دادا زندہ ہو نہ کوئی بیٹا یا پوتا۔