آسان قرآن
Aasan Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 171
یٰۤاَهْلَ الْكِتٰبِ لَا تَغْلُوْا فِیْ دِیْنِكُمْ وَ لَا تَقُوْلُوْا عَلَى اللّٰهِ اِلَّا الْحَقَّ١ؕ اِنَّمَا الْمَسِیْحُ عِیْسَى ابْنُ مَرْیَمَ رَسُوْلُ اللّٰهِ وَ كَلِمَتُهٗ١ۚ اَلْقٰىهَاۤ اِلٰى مَرْیَمَ وَ رُوْحٌ مِّنْهُ١٘ فَاٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ رُسُلِهٖ١۫ۚ وَ لَا تَقُوْلُوْا ثَلٰثَةٌ١ؕ اِنْتَهُوْا خَیْرًا لَّكُمْ١ؕ اِنَّمَا اللّٰهُ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ١ؕ سُبْحٰنَهٗۤ اَنْ یَّكُوْنَ لَهٗ وَلَدٌ١ۘ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ؕ وَ كَفٰى بِاللّٰهِ وَكِیْلًا۠ع﴿171﴾
- يٰٓاَهْلَ الْكِتٰبِاے اہل کتاب
- لَا تَغْلُوْاغلو نہ کرو
- فِيْ دِيْنِكُمْاپنے دین میں
- وَاور
- لَا تَقُوْلُوْانہ کہو
- عَلَي اللّٰهِپر (بارہ میں) اللہ
- اِلَّاسوائے
- الْحَقَّحق
- اِنَّمَااس کے سوا نہیں
- الْمَسِيْحُمسیح
- عِيْسَىعیسیٰ
- ابْنُ مَرْيَمَابن مریم
- رَسُوْلُرسول
- اللّٰهِاللہ
- وَكَلِمَتُهٗاور اس کا کلمہ
- اَلْقٰىهَآاس کو ڈالا
- اِلٰيطرف
- مَرْيَمَمریم
- وَاور
- رُوْحٌروح
- مِّنْهُاس سے
- فَاٰمِنُوْاسو ایمان لاؤ
- بِاللّٰهِاللہ پر
- وَرُسُلِهٖاور اس کے رسول
- وَلَااور نہ
- تَقُوْلُوْاکہو
- ثَلٰثَةٌتین
- اِنْتَھُوْاباز رہو
- خَيْرًابہتر
- لَّكُمْتمہارے لیے
- اِنَّمَااس کے سوا نہیں
- اللّٰهُاللہ
- اِلٰهٌ وَّاحِدٌمعبودِ واحد
- سُبْحٰنَهٗٓوہ پاک ہے
- اَنْکہ
- يَّكُوْنَہو
- لَهٗاس کا
- وَلَدٌاولاد
- لَهٗاس کا
- مَاجو
- فِي السَّمٰوٰتِآسمانوں میں
- وَمَااور جو
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- وَكَفٰياور کافی ہے
- بِاللّٰهِاللہ
- وَكِيْلًاکارساز
یہودیوں کے بعد ان آیات میں عیسائیوں کو تنبیہ کی گئی ہے۔ یہودی تو حضرت عیسیٰ ؑ کے جانی دشمن بن گئے تھے اور دوسری طرف عیسائی آپ کی تعظیم میں حد سے گزر گئے، اور انہوں نے حضرت عیسیٰ ؑ کو خدا کا بیٹا کہنا شروع کردیا اور یہ عقیدہ اپنا لیا کہ خدا تین ہیں، باپ بیٹا اور روح القدس۔ اس آیت میں دونوں کو حد سے گذرنے سے منع کیا گیا ہے، اور حضرت عیسیٰ ؑ کے بارے میں وہ معتدل بات بتائی گئی ہے جو حقیقت کے عین مطابق ہے، یعنی وہ اللہ کے بندے اور اس کے رسول تھے اور اللہ نے ان کو اپنے کلمہ کن سے باپ کے واسطے کے بغیر پیدا کیا تھا اور ان کی روح براہ راست حضرت مریم (علیہا السلام) کے بطن میں بھیج دی تھی۔