آسان قرآن
Aasan Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 153
یَسْئَلُكَ اَهْلُ الْكِتٰبِ اَنْ تُنَزِّلَ عَلَیْهِمْ كِتٰبًا مِّنَ السَّمَآءِ فَقَدْ سَاَلُوْا مُوْسٰۤى اَكْبَرَ مِنْ ذٰلِكَ فَقَالُوْۤا اَرِنَا اللّٰهَ جَهْرَةً فَاَخَذَتْهُمُ الصّٰعِقَةُ بِظُلْمِهِمْ١ۚ ثُمَّ اتَّخَذُوا الْعِجْلَ مِنْۢ بَعْدِ مَا جَآءَتْهُمُ الْبَیِّنٰتُ فَعَفَوْنَا عَنْ ذٰلِكَ١ۚ وَ اٰتَیْنَا مُوْسٰى سُلْطٰنًا مُّبِیْنًا﴿153﴾
- يَسْئَلُكَآپ سے سوال کرتے ہیں
- اَهْلُ الْكِتٰبِاہل کتاب
- اَنْکہ
- تُنَزِّلَاتار لائے
- عَلَيْهِمْان پر
- كِتٰبًاکتاب
- مِّنَسے
- السَّمَآءِآسمان
- فَقَدْ سَاَلُوْاسو وہ سوال کرچکے ہیں
- مُوْسٰٓىموسیٰ
- اَكْبَرَبڑا
- مِنْ ذٰلِكَاس سے
- فَقَالُوْٓاانہوں نے کہا
- اَرِنَاہمیں دکھائے
- اللّٰهَاللہ
- جَهْرَةًعلانیہ
- فَاَخَذَتْهُمُسو انہیں آپکڑا
- الصّٰعِقَةُبجلی
- بِظُلْمِهِمْان کے ظلم کے باعث
- ثُمَّپھر
- اتَّخَذُواانہوں نے بنالیا
- الْعِجْلَبچھڑا (گؤسالہ)
- مِنْۢ بَعْدِاس کے بعد
- مَاکہ
- جَآءَتْهُمُان کے پاس آئیں
- الْبَيِّنٰتُنشانیاں
- فَعَفَوْنَاسو ہم نے درگزر کیا
- عَنْ ذٰلِكَاس سے (اس کو)
- وَاٰتَيْنَااور ہم نے دیا
- مُوْسٰىموسیٰ
- سُلْطٰنًاغلبہ
- مُّبِيْنًاظاہر (صریح)
Translation · Aasan Quran
(اے پیغمبر) اہل کتاب تم سے (جو) مطالبہ کر رہے ہیں کہ تم ان پر آسمان سے کوئی کتاب نازل کرواؤ، تو (یہ کوئی نئی بات نہیں، کیونکہ) یہ لوگ تو موسیٰ اسے اس سے بھی بڑا مطالبہ کرچکے ہیں۔ چنانچہ انہوں نے (موسیٰ سے) کہا تھا کہ ہمیں اللہ کھلی آنکھوں دکھاؤ، چنانچہ ان کی سرکشی کی وجہ سے ان کو بجلی کے کڑکے نے آپکڑا تھا، پھر ان کے پاس جو کھلی کھلی نشانیاں آئیں، ان کے بعد بھی انہوں نے بچھڑے کو معبود بنا لیا تھا۔ اس پر بھی ہم نے انہیں معاف کردیا، اور ہم نے موسیٰ کو واضح اقتدار عطا کیا۔