آسان قرآن
Aasan Quran · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 180
وَ لَا یَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ یَبْخَلُوْنَ بِمَاۤ اٰتٰىهُمُ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖ هُوَ خَیْرًا لَّهُمْ١ؕ بَلْ هُوَ شَرٌّ لَّهُمْ١ؕ سَیُطَوَّقُوْنَ مَا بَخِلُوْا بِهٖ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ وَ لِلّٰهِ مِیْرَاثُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ۠ع﴿180﴾
- وَلَااور نہ
- يَحْسَبَنَّہرگز خیال کریں
- الَّذِيْنَجو لوگ
- يَبْخَلُوْنَبخل کرتے ہیں
- بِمَآمیں۔ جو
- اٰتٰىھُمُانہیں دیا
- اللّٰهُاللہ
- مِنْ فَضْلِھٖاپنے فضل سے
- ھُوَوہ
- خَيْرًابہتر
- لَّھُمْان کے لیے
- بَلْبلکہ
- ھُوَوہ
- شَرٌّبرا
- لَّھُمْانکے لیے
- سَيُطَوَّقُوْنَعنقریب طوق پہنایا جائے گا
- مَاجو
- بَخِلُوْاانہوں نے بخل کیا
- بِهٖاس میں
- يَوْمَدن
- الْقِيٰمَةِقیامت
- وَلِلّٰهِاور اللہ کے لیے
- مِيْرَاثُوارث
- السَّمٰوٰتِآسمانوں
- وَالْاَرْضِاور زمین
- وَاللّٰهُاور اللہ
- بِمَا تَعْمَلُوْنَجو تم کرتے ہو
- خَبِيْرٌباخبر
61: وہ بخل جسے حرام قرار دیا گیا ہے یہ ہے کہ جہاں اللہ تعالیٰ خرچ کرنے کا حکم دیں، انسان وہاں خرچ نہ کرے، مثلاً زکوٰۃ نہ دے، ایسی صورت میں جو مال انسان بچا کر رکھے گا، قیامت کے دن وہ اس کے گلے میں طوق بنا کر ڈالا جائے گا۔ حدیث میں اس کی تشریح آنحضرت ﷺ نے یہ فرمائی ہے کہ ایسا مال ایک زہریلے سانپ کی شکل میں منتقل کر کے اس کے گلے میں ڈال دیا جائے گا جو اس کی باچھیں پکڑ کر کہے گا کہ : ”میں ہوں تیرا مال ! میں ہوں تیرا جمع کیا ہوا خزانہ !“۔