آسان قرآن
Aasan Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 272
لَیْسَ عَلَیْكَ هُدٰىهُمْ وَ لٰكِنَّ اللّٰهَ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ مَا تُنْفِقُوْا مِنْ خَیْرٍ فَلِاَنْفُسِكُمْ١ؕ وَ مَا تُنْفِقُوْنَ اِلَّا ابْتِغَآءَ وَجْهِ اللّٰهِ١ؕ وَ مَا تُنْفِقُوْا مِنْ خَیْرٍ یُّوَفَّ اِلَیْكُمْ وَ اَنْتُمْ لَا تُظْلَمُوْنَ﴿272﴾
- لَيْسَنہیں
- عَلَيْكَآپ پر ( آپ کا ذمہ)
- ھُدٰىھُمْان کی ہدایت
- وَلٰكِنَّاور لیکن
- اللّٰهَاللہ
- يَهْدِيْہدایت دیتا ہے
- مَنْجسے
- يَّشَآءُوہ چاہتا ہے
- وَمَااور جو
- تُنْفِقُوْاتم خرچ کروگے
- مِنْ خَيْرٍمال سے
- فَلِاَنْفُسِكُمْتو اپنے واسطے
- وَمَااور نہ
- تُنْفِقُوْنَخرچ کرو
- اِلَّامگر
- ابْتِغَآءَحاصل کرنا
- وَجْهِ اللّٰهِاللہ کی رضا
- وَمَااور جو
- تُنْفِقُوْاتم خرچ کرو گے
- مِنْ خَيْرٍمال سے
- يُّوَفَّپورا ملے گا
- اِلَيْكُمْتمہیں
- وَاَنْتُمْاور تم
- لَا تُظْلَمُوْنَنہ زیادتی کی جائے گی تم پر
182: بعض انصاری صحابہ کے کچھ غریب رشتہ دار تھے مگر چونکہ وہ کافر تھے اس لئے وہ ان کی امداد نہیں کرتے تھے اور اس انتظار میں تھے کہ وہ اسلام لے آئیں تو ان کی امداد کریں، بعض روایتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ خود آنحضرت ﷺ نے بھی یہی ہدایت فرمائی تھی، اس پر یہ آیت نازل ہوئی (روح المعانی) اس طرح مسلمانوں کو بتایا گیا کہ آپ پر ان کے اسلام لانے کی کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہوتی اور اگر آپ ان غریب کافروں پر بھی اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کی نیت سے کچھ خرچ کریں گے تو اس کا بھی پورا پورا ثواب ملے گا۔