IntroSurah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 264

  1. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُبْطِلُوْا صَدَقٰتِكُمْ بِالْمَنِّ وَ الْاَذٰى١ۙ كَالَّذِیْ یُنْفِقُ مَالَهٗ رِئَآءَ النَّاسِ وَ لَا یُؤْمِنُ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ١ؕ فَمَثَلُهٗ كَمَثَلِ صَفْوَانٍ عَلَیْهِ تُرَابٌ فَاَصَابَهٗ وَابِلٌ فَتَرَكَهٗ صَلْدًا١ؕ لَا یَقْدِرُوْنَ عَلٰى شَیْءٍ مِّمَّا كَسَبُوْا١ؕ وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الْكٰفِرِیْنَ﴿264﴾

    1. يٰٓاَيُّهَااے
    2. الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاایمان والو
    3. لَا تُبْطِلُوْانہ ضائع کرو
    4. صَدَقٰتِكُمْاپنے خیرات
    5. بِالْمَنِّاحسان جتلا کر
    6. وَالْاَذٰىاور ستانا
    7. كَالَّذِيْاس شخص کی طرح جو
    8. يُنْفِقُخرچ کرتا
    9. مَالَهٗاپنا مال
    10. رِئَآءَدکھلاوا
    11. النَّاسِلوگ
    12. وَلَا يُؤْمِنُاور ایمان نہیں رکھتا
    13. بِاللّٰهِاللہ پر
    14. وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِاور آخرت کا دن
    15. فَمَثَلُهٗپس اس کی مثال
    16. كَمَثَلِجیسی مثال
    17. صَفْوَانٍچکنا پتھر
    18. عَلَيْهِاس پر
    19. تُرَابٌمٹی
    20. فَاَصَابَهٗپھر اس پر برسے
    21. وَابِلٌتیز بارش
    22. فَتَرَكَهٗتو اسے چھور دے
    23. صَلْدًاصاف
    24. لَا يَقْدِرُوْنَوہ قدرت نہیں رکھتے
    25. عَلٰيپر
    26. شَيْءٍکوئی چیز
    27. مِّمَّااس سے جو
    28. كَسَبُوْاانہوں نے کمایا
    29. وَاللّٰهُاور اللہ
    30. لَا يَهْدِيراہ نہیں دکھاتا
    31. الْقَوْمَ الْكٰفِرِيْنَکافروں کی قوم
Translation · Aasan Quran
اے ایمان والو اپنے صدقات کو احسان جتلا کر اور تکلیف پہنچا کر اس شخص کی طرح ضائع مت کرو جو اپنا مال لوگوں کو دکھانے کے لیے خرچ کرتا ہے اور اللہ اور یوم آخرت پر ایمان نہیں رکھتا۔ چنانچہ اس کی مثال ایسی ہے جیسے ایک چکنی چٹان پر مٹی جمی ہو، پھر اس پر زور کی بارش پڑے اور اس (مٹی کو بہا کر چٹان) کو (دوبارہ) چکنی بنا چھوڑے۔ (180) ایسے لوگوں نے جو کمائی کی ہوتی ہے وہ ذرا بھی ان کے ہاتھ نہیں لگتی، اور اللہ (ایسے) کافروں کو ہدایت تک نہیں پہنچاتا۔
Tafseer · Aasan Quran

180: چٹان پر اگر مٹی جمی ہو تو یہ امید ہوسکتی ہے کہ اس پر کوئی چیز کاشت کرلی جائے ؛ لیکن اگر بارش مٹی کو بہالے جائے تو چٹان کے چکنے پتھر کاشت کے قابل نہیں رہتے، اسی طرح صدقہ خیرات سے آخرت کے ثواب کی امید ہوتی ہے ؛ لیکن اگر اس کے ساتھ ریا کاری یا احسان جتانے کی خرابی لگ جائے تو وہ صدقے کو بہالے جاتی ہے اور ثواب کی کوئی امید نہیں رہتی۔