آسان قرآن
Aasan Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 198
لَیْسَ عَلَیْكُمْ جُنَاحٌ اَنْ تَبْتَغُوْا فَضْلًا مِّنْ رَّبِّكُمْ١ؕ فَاِذَاۤ اَفَضْتُمْ مِّنْ عَرَفٰتٍ فَاذْكُرُوا اللّٰهَ عِنْدَ الْمَشْعَرِ الْحَرَامِ١۪ وَ اذْكُرُوْهُ كَمَا هَدٰىكُمْ١ۚ وَ اِنْ كُنْتُمْ مِّنْ قَبْلِهٖ لَمِنَ الضَّآلِّیْنَ﴿198﴾
- لَيْسَنہیں
- عَلَيْكُمْتم پر
- جُنَاحٌکوئی گناہ
- اَنْاگر تم
- تَبْتَغُوْاتلاش کرو
- فَضْلًافضل
- مِّنْسے
- رَّبِّكُمْاپنا رب
- فَاِذَآپھر جب
- اَفَضْتُمْتم لوٹو
- مِّنْسے
- عَرَفٰتٍعرفات
- فَاذْكُرُواتو یاد کرو
- اللّٰهَاللہ
- عِنْدَنزدیک
- الْمَشْعَرِ الْحَرَامِمشعر حرام
- وَاذْكُرُوْهُاور اسے یاد کرو
- كَمَاجیسے
- ھَدٰىكُمْاسنے تمہیں ہدایت دی
- وَاِنْاور اگر
- كُنْتُمْتم تھے
- مِّنْ قَبْلِهٖاس سے پہلے
- لَمِنَضرور۔ سے
- الضَّآلِّيْنَناواقف
131: بعض حضرات حج کے سفر میں کوئی تجارت کرنے کو ناجائز سمجھتے تھے، یہ آیت ان کی غلط فہمی دور کرنے کے لئے نازل ہوئی ہے اور اس نے بتادیا کہ سفر حج میں روزی کمانے کا کوئی مشغلہ اختیار کرنا جائز ہے بشرطیکہ اس سے حج کے ضروری کام متاثر نہ ہوں۔
132: وَاذْكُرُوْهُ کَمَا هَدَاكُمْ : حج کے دوران عرفات سے آکر مزدلفہ میں رات گزاری جاتی ہے اور اگلی صبح طلوع آفتاب سے پہلے پہلے وقوف کیا جاتا ہے جس میں اللہ تعالیٰ کا ذکر ہوتا ہے اور دعائیں مانگی جاتی ہیں، جاہلیت میں بھی اہل عرب اللہ کا ذکر تو کرتے تھے، مگر اس کے ساتھ اپنے دیوتاؤں کا ذکر بھی شامل کرلیتے تھے، بتایا جارہا ہے کہ مومن کا ذکر خالص اللہ تعالیٰ کے لئے ہی ہونا چاہیے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی ہے۔