IntroSurah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 189

  1. یَسْئَلُوْنَكَ عَنِ الْاَهِلَّةِ١ؕ قُلْ هِیَ مَوَاقِیْتُ لِلنَّاسِ وَ الْحَجِّ١ؕ وَ لَیْسَ الْبِرُّ بِاَنْ تَاْتُوا الْبُیُوْتَ مِنْ ظُهُوْرِهَا وَ لٰكِنَّ الْبِرَّ مَنِ اتَّقٰى١ۚ وَ اْتُوا الْبُیُوْتَ مِنْ اَبْوَابِهَا١۪ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ﴿189﴾

    1. يَسْئَلُوْنَكَوہ آپ سے پوچھتے ہیں
    2. عَنِسے
    3. الْاَهِلَّةِنئے چاند
    4. قُلْآپ کہ دیں
    5. ھِىَیہ
    6. مَوَاقِيْتُ(پیمانہ) اوقات
    7. لِلنَّاسِلوگوں کے لیے
    8. وَالْحَجِّاور حج
    9. وَلَيْسَاور نہیں
    10. الْبِرُّنیکی
    11. بِاَنْیہ کہ
    12. تَاْتُواتم آؤ
    13. الْبُيُوْتَگھر (جمع)
    14. مِنْسے
    15. ظُهُوْرِھَاان کی پشت
    16. وَلٰكِنَّاور لیکن
    17. الْبِرَّنیکی
    18. مَنِجو
    19. اتَّقٰىپرہیزگاری کرے
    20. وَاْتُوااور تم آؤ
    21. الْبُيُوْتَگھر (جمع)
    22. مِنْسے
    23. اَبْوَابِهَاان کے دروازوں سے
    24. وَاتَّقُوااور تم ڈرو
    25. اللّٰهَاللہ
    26. لَعَلَّكُمْتاکہ تم
    27. تُفْلِحُوْنَکامیابی حاصل کرو
Translation · Aasan Quran
لوگ آپ سے نئے مہینوں کے چاند کے بارے میں پوچھتے ہیں، آپ انہیں بتا دیجیئے کہ یہ لوگوں (کے مختلف معاملات کے) اور حج کے اوقات متعین کرنے کے لیے ہیں۔ اور یہ کوئی نیکی نہیں ہے کہ تم گھروں میں ان کی پشت کی طرف سے داخل ہو (120) بلکہ نیکی یہ ہے کہ انسان تقوی اختیار کرے، اور تم گھروں میں ان کے دروازوں سے داخل ہوا کرو، اور اللہ سے ڈرتے رہو، تاکہ تمہیں فلاح حاصل ہو۔
Tafseer · Aasan Quran

120: بعض اہل عرب کا یہ معمول تھا کہ اگر حج کا احرام باندھنے کے بعد انہیں کسی ضرورت سے گھر واپس جانا پڑتا تو وہ گھر کے عام دروازے سے داخل ہونے کو ناجائز سمجھتے تھے اور ایسی صورت میں گھر کے پچھلے حصے سے داخل ہوتے تھے خواہ اس کے لئے انہیں گھر میں نقیب ہی کیوں نہ لگانی پڑے، یہ آیت اس فضول رسم کو بےبنیاد قرار دے رہی ہے۔