آسان قرآن
Aasan Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 159
اِنَّ الَّذِیْنَ یَكْتُمُوْنَ مَاۤ اَنْزَلْنَا مِنَ الْبَیِّنٰتِ وَ الْهُدٰى مِنْۢ بَعْدِ مَا بَیَّنّٰهُ لِلنَّاسِ فِی الْكِتٰبِ١ۙ اُولٰٓئِكَ یَلْعَنُهُمُ اللّٰهُ وَ یَلْعَنُهُمُ اللّٰعِنُوْنَۙ﴿159﴾
- اِنَّبیشک
- الَّذِيْنَجو لوگ
- يَكْتُمُوْنَچھپاتے ہیں
- مَآجو
- اَنْزَلْنَاہم نے نازل کیا
- مِنَسے
- الْبَيِّنٰتِکھلی نشانیاں
- وَالْهُدٰىاور ہدایت
- مِنْۢ بَعْدِاس کے بعد
- مَا بَيَّنّٰهُہم نے واضح کردا
- لِلنَّاسِلوگوں کے لیے
- فِي الْكِتٰبِکتاب میں
- واُولٰٓئِكَاور یہی لوگ
- يَلْعَنُهُمُلعنت کرتا ہے ان پر
- اللّٰهُاللہ
- وَيَلْعَنُهُمُاور لعنت کرتے ہیں ان پر
- اللّٰعِنُوْنَلعنت کرنے والے
Translation · Aasan Quran
بیشک وہ لوگ جو ہماری نازل کی ہوئی روشن دلیلوں اور ہدایت کو چھپاتے ہیں باوجودیکہ ہم انہیں کتاب میں کھول کھول کر لوگوں کے لیے بیان کرچکے ہیں (104) تو ایسے لوگوں پر اللہ بھی لعنت بھیجتا ہے اور دوسرے لعنت کرنے والے بھی لعنت بھیجتے ہیں،
Tafseer · Aasan Quran
104: اشارہ ان یہودیوں اور عیسائیوں کی طرف ہے جو پچھلی آسمانی کتابوں میں مذکور ان بشارتوں کو چھپاتے تھے جو آنحضرت ﷺ کے بارے میں نازل ہوئی تھیں