آسان قرآن
Aasan Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 150
وَ مِنْ حَیْثُ خَرَجْتَ فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ١ؕ وَ حَیْثُ مَا كُنْتُمْ فَوَلُّوْا وُجُوْهَكُمْ شَطْرَهٗ١ۙ لِئَلَّا یَكُوْنَ لِلنَّاسِ عَلَیْكُمْ حُجَّةٌ١ۙۗ اِلَّا الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا مِنْهُمْ١ۗ فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَ اخْشَوْنِیْ١ۗ وَ لِاُتِمَّ نِعْمَتِیْ عَلَیْكُمْ وَ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُوْنَۙۛ﴿150﴾
- وَمِنْ حَيْثُاور جہاں سے
- خَرَجْتَآپ نکلیں
- فَوَلِّپس کرلیں
- وَجْهَكَاپنا رخ
- شَطْرَطرف
- الْمَسْجِدِ الْحَرَامِمسجد حرام
- وَحَيْثُ مَااور جہاں کہیں
- كُنْتُمْتم ہو
- فَوَلُّوْاسو کرلو
- وُجُوْھَكُمْاپنے رخ
- شَطْرَهٗاس کی طرف
- لِئَلَّاتاکہ نہ
- يَكُوْنَرہے
- لِلنَّاسِلوگوں کے لیے
- عَلَيْكُمْتم پر
- حُجَّةٌکوئی دلیل
- اِلَّاسوائے
- الَّذِيْنَوہ جو کہ
- ظَلَمُوْابےانصاف
- مِنْهُمْان سے
- فَلَا تَخْشَوْھُمْسو تم نہ ڈرو ان سے
- وَاخْشَوْنِيْاور ڈرو مجھ سے
- وَلِاُتِمَّتاکہ میں پوری کردوں
- نِعْمَتِىْاپنی نعمت
- عَلَيْكُمْتم پر
- وَلَعَلَّكُمْاور تاکہ تم
- تَهْتَدُوْنَہدایت پاؤ
99: اس کا مطلب یہ ہے کہ جب بیت المقدس قبلہ تھا، یہودی یہ حجت کرتے تھے کہ دیکھو ہمارا دین برحق ہے، اسی لے یہ لوگ ہمارے قبلے کو اختیار کرنے پر مجبور ہوئے ہیں اور مشرکین مکہ یہ بحث کرتے تھے کہ مسلمان اپنے آپ کو حضرت ابراہیم ؑ کا متبع کہتے ہیں مگر انہوں نے ابراہیمی قبلے کو چھوڑ کر ان سے سنگین انحراف کرلیا ہے، اب جبکہ قبلے کی تبدیلی میں جو مصلحت تھی وہ حاصل ہوگئی اور اس کے بعد مسلمان ہمیشہ کے لئے کعبے کو قبلہ قراردے کر اس پر عمل پیرا ہوں گے تو ان دونوں کی حجتیں ختم ہوجائیں گی، البتہ وہ کٹ حجت لوگ جنہوں نے اعتراض کرتے رہنے کی قسم ہی کھا رکھی ہے ان کی زبانیں کوئی نہیں روک سکتا ؛ لیکن مسلمانوں کو ان سے خوف کھانے کی ضرورت نہیں ہے، انہیں اللہ کے سوا کسی سے ڈرنا نہیں چاہیے۔